Crude Oil Prices میں گراوٹ، United States اور اتحادیوں کے Houthi Rebels پر شدید حملے.

Market mood remained cautious as Global Shipments block in Red Sea

Crude Oil Prices میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز United States اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے Yemen کے Houthi Rebels پر شدید حملے کئے گئے ہیں . عالمی خبر رساں ادارے Reuters کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ گروہ کے مختلف ٹھکانوں پر اٹھارہ میزائل حملے کئے ہیں . جس کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .

Middle East کی صورتحال Crude Oil Prices پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے؟

White House کی طرف سے جاری کی جانیوالی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح ایرانی حمایت یافتہ Yemen کے Houthi Rebels پر اتحادی ممالک کی طرف سے حملوں کا نیا تسلسل شروع کیا گیا ہے . جس کا مقصد Red Sea  میں عالمی تجارت بحال کرنا ہے .

عالمی خبر رساں ادارے Reuters نے دعوی کیا ہے کہ مختلف ٹھکانوں پر کئے جانے والے ان حملوں میں یمنی باغیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے . عالمی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس سے پیدا ہونے والی Global Supply Disruption وسعت اختیار کر گئی ہے . جبکہ Crude Oil کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ، کیونکہ Global Trade میں تعطل سے عالمی سطح پر Inflation کی نئی لہر کا خدشہ ہے

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ 7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 28 ہزار افراد جان بحق اور 80 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 10 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ بھی جاری ہے.

گزشتہ کئی ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

US Sessions کےآغاز پر  WTI Crude oil منفی  منظرنامہ  اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ  76 ڈالرز فی بیرلز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . واضح رہے کہ اختتام ہفتہ پر بھی اس کی قدر میں 2 فیصد کے قریب مندی واقع ہوئی تھی.

Crude Oil Prices میں گراوٹ، United States اور اتحادیوں کے Houthi Rebels پر شدید حملے.
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Oil بھی گزشتہ ہفتے سے جاری بیرش ریلی سے  آج 81 ڈالرز کے قریب آ گیا ہے۔ معاشی ماہرین آنے والے دنوں میں بھی گراوٹ جاری رہنے کی توقع کر رہے ہیں.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button