ٹرینڈنگ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروباری دن کا اختتام شدید مندی پر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج Pakistan Stock Exchange ، کاروباری دن کا اختتام شدید مندی پر۔۔۔۔ کراچی( نیوز) عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری دن میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ آج کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 408 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آج 18 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے پائے۔ بڑھتے ہوئے افراط زر ، عالمی مالیاتی بحران کے آثار اور ملکی معاشی صورتحال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 70 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔ Pakistan Stock Exchange آج کے دن کاروبار 464 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ آج کا والیوم لیڈر سمٹ بینک رہا جس میں 2 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔