کینیڈین ڈالر میں گراوٹ، Oil Bearish Rally کے اثرات
کینیڈین ڈالر کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ۔ عالمی سطح پر Oil Bearish Rally کے زیر اثر USDCAD کی دو روزہ Gains میں وسعت دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چینی معیشت میں سست روی سے مارکیٹ میں Crude Oil کی طلب (Demand) متاثر ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں سعودی عرب کی طرف سے پیداوار میں کمی کے باوجود قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں۔
کینیڈین ڈالر پر اثر انداز ہونیوالے عوامل
چینی معیشت میں سست روی اور عالمی مارکیٹ میں اسکی وجہ سے پیدا ہونیوالا عدم استحکام رسد وہ رسک فیکٹر ہے جس سے سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں اور ٹریڈنگ والیوم میں واضح کمی ہوئی ہے۔
امریکی کروڈ آئل WTI گذشتہ روز رواں ماہ کی کم ترین سطح 67 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا۔ جس سے کینیڈین ڈالر بیک فٹ پر آ گیا۔ جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) 1.3400 کی سطح پر آ گیا۔ خیال رہے کہ امریکی ڈالر کی یہ ریکوری ریلی بھی کمزور ہے جس کی بڑی وجہ آج شام امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے انتظار میں سرمایہ کاروں کا سائیڈ لائن ہونا ہے۔
کروڈ آئل اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں کیا تعلق ہے ؟
کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ امریکی برینڈ WTI میں کینیڈین شیئر امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ اس طرح آئل کی قیمتوں کا کینیڈین ڈالر کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔ کیونکہ قیمتوں میں اضافے سے کینیڈا کا فی شیئر منافع بھی بڑھ جاتا ہے اور ملک میں امریکی ڈالر کی ترسیل میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
دوسری طرف کروڈ آئل کی قیمتوں کے اثرات بھی منفی ہوتے ہیں۔ کینیڈین ڈالر کی اس کمزوری کا بھرپور ایڈوانٹیج خود کسی سمت کے بغیر ٹریڈ کرتے ہوئے امریکی ڈالر حاصل کر رہا ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی نقطہ نظر سے USDCAD 21 دنوں کی Moving Average سے نیچے مثبت منظرنامہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ 1.3300 کی سپورٹ بریک ہونے تک یہ Bullish Rally جاری رہے گی۔
آج کی ٹریڈنگ رینج 1.3315 سے 1.3384 کے درمیان ہے۔ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 1.3341 ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1.3280, 1.3250 اور 1.3320 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.3390, 1.3420 اور 1.3450 ہیں جبکہ اس کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔
دوسری مزاحمت سے اوپر 1.3500 کے نفسیاتی مارک (Psychological level) کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی۔ کیونکہ تیسری مزاحمتی حد کے بالکل قریب 1.3480 پر 20SMA کی سطح ہے۔ دوسری طرف تیسرا سپورٹ لیول بریک ہونے سے بیئرش چینل شروع ہو جاتا ہے اس ٹرینڈ لائن کا اختتامی پوائنٹ رواں سال کی کم ترین قدر 1.3000 کی طرف گراوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔