US CPI Report ریلیز، افراط زر دو سال کی کم ترین سطح پر، USD میں گراوٹ

آج US CPI Report ریلیز کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد USD کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

US CPI Report کی تفصیلات

U.S Bureau Of Labor Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی شرح 4 فیصد رہی ہے۔ جبکہ رپورٹ جاری ہونے سے قبل 4.1 فیصد رہی ہے۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ اعداد و شمار کے ساتھ کریں تو Headline Inflation دو سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ اور امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے جمعرات کے روز Rates Raising Program معطل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

US CPI Report ریلیز، افراط زر دو سال کی کم ترین سطح پر، USD میں گراوٹ

ماہانہ کنزیومر پرائس انڈیکس 0.1 فیصد رہا ہے۔ جبکہ 0.2 فیصد کا تخمینہ تھا۔ حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی سالانہ شرح 5.3 فیصد رہی ۔ جبکہ معاشی ماہرین اتنی ریڈنگ کی پی پیشگوئی کر رہے تھے۔ خوراک کے شعبے (Food Sector) میں 0.2 فیصد افراط زر ریکارڈ کی گئی یے۔ جبکہ گذشتہ ماہ یہ شرح 0.00 فیصد تھی۔ توانائی کے شعبے (Energy Sector) میں مہنگائی کی ماہانہ شرح منفی 3.6 فیصد رہی ۔ جبکہ سابقہ رپورٹ میں یہ شرح 0.6 فیصد تھی۔

U.S Bureau Of Labor Statistics

مارکیٹ کا ردعمل

توقعات سے مثبت رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) 0.47 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0800 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کو عبور کرتے ہوئے 1.0810 پر آ گیا ہے۔

دوسری طرف جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر (USDJPY) 0.301 فیصد گراوٹ سے 139.25 پر منفی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اور سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) 0.14 فیصد کمی سے 0.9050 پر آ گیا ہے۔

کماڈٹی مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ گولڈ 2 ڈالرز اضافے سے 1960 اور پلاٹینیئم 4 ڈالرز کی مندی سے 990 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ پلاڈیئم (Palladium) 28 ڈالرز اضافے سے 1380 ڈالرز فی اونس پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ کروڈ آئل میں بھی کسی حد تک بحالی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button