آسٹریلیئن ڈالر میں بحالی کی لہر، RBA Minutes کا اجراء
آسٹریلیئن ڈالر میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ RBA Minutes کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ صبح سے اسی وجہ AUDUSD محدود رینج میں منفی سمت اختیار کئے ہوئے ہے۔ رواں ماہ منعقد ہونیوالی میٹنگ کی تفصیلات منگل کے روز سامنے آئیں گی۔ سرمایہ کار Rates Hike Program بند ہونے کا جاری رکھے جانے کے حوالے سے تحفظات کے شکار ہیں
امریکہ چین مذاکرات اور استحکام رسد
اگر جغرافیائی حالات کا جائزہ لیں تو امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن کے دورہ چین سے مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایشیائی فاریکس سیشنز کے دوران متاثر کن ٹریڈنگ والیوم نظر آ رہا ہے۔
فوریکس اور کماڈٹیز کے اثاثوں بالخصوص آسٹریلیئن ڈالر کی سب سے زیادہ طلب (Demand) چین سے پیدا ہوتی ہے جس سے G-10 کی تمام کرنسیز پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ 2018ء کے بعد سے دنیا کی دونوں پر معیشتوں کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کئے جانے سے عالمی سطح پر عدم استحکام رسد پیدا ہوا۔ اسی لئے اس دورے کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی جانیوالی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں جانب سے مثبت رویہ اپنایا گیا اور مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے جبکہ بلنکن نے اپنے چینی ہم منصب کو دورہ امریکہ کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے مناسب وقت پر کرنے کا کہہ کر قبول کر لیا۔
آسٹریلیئن ڈالر کا ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی نقطہ نظر سے اگر ڈیلی ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو آسٹریلیئن ڈالر پچھلے چار گھنٹوں میں گراوٹ کے باوجود اپنی 20 روزہ ٹرینڈ لائن سے اوپر ہے واضح رہے کہ 20SMS کا پوائنٹ 0.6652 پر یے۔ جبکہ Aussie ڈالر 50 روزہ اور دیگر طویل المدتی ایوریجز سے پہلے ہی اوپر ہے۔ اس طرح ٹیکنیکل انڈیکیٹرز اسٹرینتھ میں کمی کے باوجود بھی Bullish جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) ظاہر کر رہے ہیں۔
اسکے سپورٹ لیولز 0.6850, 0.6830 اور 0.6810 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6885, 0.6860 اور 0.6840 ہیں۔ پہلی مزاحمت اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ اسی کے قریب 0.6883 پر حاصل ہو جائے گی۔ جس سے اوپر کے لیولز عبور کرنے کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی۔ جبکہ تیسری سپورٹ بریک ہونے سے Aussie ڈالر بیئرش دباؤ کے ساتھ گذشتہ ہفتے کی Gains گنوا سکتا ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز بغیر کسی ٹریگر کے ٹریڈ جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔