US PCE Report جاری، امریکی ڈالر میں گراوٹ
توقعات کے برعکس Headline Inflation کی سطح 3.8 فیصد رہی۔
US PCE Report ریلیز کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ گولڈ اور دیگر کماڈٹیز میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔
US PCE Report کی تفصیلات
U.S Bureau Of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2023ء کے دوران ملک میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 3.8 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 4.4 فیصد کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ اس طرح US Personal Consumption Expenditure کی ماہانہ سطح میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ متوقع ریڈنگ 0.4 فیصد تھی۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق Core PCE Inflation کی سالانہ شرح 4.6 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 4.7 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
مارکیٹ کا ردعمل
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) اور دیگر کرنسیز میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ EURUSD اسوقت 1.0900 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں کمی کے بعد کماڈٹیز کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گولڈ 1910 اور پلاڈیئم 26 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 1258 ڈالرز فی اونس پر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ پلاٹینیئم میں 900 ڈالرز کی سطح پر اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
رپورٹ پبلش ہونے کے بعد کرپٹو کرنسیز میں بھی تیزی واقع ہوئی ہے۔ بٹ کوائن (BTC) 31 ہزار ڈالرز فی کوائن کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ ادھر U.S Stocks Future میں بھی خریداری کا تسلسل جاری ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔