GBPJPY میں تیزی کی ریلی ، کئی سال کی بلند ترین سطح کے قریب آ گیا۔
برطانوی پاؤنڈ 183.65 کے قریب جاپانی ین میں فروخت کا رجحان
GBPJPY اتار میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ ملے جلے جاپانی ڈیٹا اور BOJ کی طرف سے Intervention کے خدشات کے باوجود برطانوی پاؤنڈ 183.65 کی بلند ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
GBPJPY پر اثر انداز ہونیوالے عوامل
گذشتہ ہفتے کی بلند ترین سطح سے GBPJPY انٹراڈے میں اپنی سطح برقرار رکھنے کی کوشش میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہوا۔ بینک آف جاپان (BOJ) کے گورنر کازو اوئیڈا کی طرف سے Open Market Intervention کے بیانات کے بعد سرمایہ کار خاصا محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں لیکن ایشیائی اثاثے میں فروخت کا رجحان جاری ہے۔ ۔ یاد دلاتے چلیں کے BOJ نے جاپانی ین کے خلاف مختلف کرنسیز کے لیولز ان لیولز کو ریڈ لائن قرار دیا ہے۔ جس کے بعد متبادل مانیٹری ٹولز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آج ریلیز ہونیوالے رواں سال کے دوسرے کوارٹر کیلئے Tankan Manufacturing Survey میں سرمایہ کاروں کی اکثریت نے مرکزی بینک کی نرم مانیٹری پالیسی کا دفاع کیا ہے۔ جس کی وجہ سے اگرچہ ایشیائی کرنسی کی قدر میں بتدریج گراوٹ واقع ہوئی تاہم Growth Rate میں ایسے وقت کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے جب یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالے Global Financial Crisis سے عالمی معیشت لڑکھڑا رہی ہے اور کئی یورپی راہنما Recession کا اعتراف کر چکے ہیں۔
اسکے علاوہ Jibun Manufactring PMI کی سطح توقعات کے مطابق 49.8 فیصد رہی ہے۔ جو کہ افراط زر (Inflation) کے دباؤ میں کمی کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اگرچہ ریڈنگ کورونا کی عالمی وباء سے پہلے لیولز سے نیچے ہے لیکن اس کے باوجود G-10 کے دیگر ممالک کی نسبت مثبت رہی ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی اعتبار سے 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر GBPUSD میں تیزی کا رجحان ہے۔ نئے کوارٹر کے پہلے روز ٹریڈنگ والیوم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم GBPUSD کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے۔ برطانوی پاؤنڈ اسوقت بھی اپنی تمام Moving Averages سے اوپر ہے بالخصوص 20SMA کی بلش سطح 179.22 ہے۔ یہاں سے USDJPY ایک نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔ جبکہ موجودہ سطح پر یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 182.80 پر حاصل کر چکا ہے۔ ۔ اس طرح طویل المدتی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہی ہے۔
اسکے سپورٹ لیولز 182.30, 181.40 اور 180.60 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 184.05 184.70 اور 185.70 ہیں ۔ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے انتہائی بلش زون میں داخل ہو جائے گا۔ جبکہ تیسرا سپورٹ لیول بریک ہونے ہر اسکا Bearish Regression Channel شروع ہو جائے گا۔جسکا اختتامی پوائنت 180 سے نیچے ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔