پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، گولڈ کی قیمت میں کمی

IMF کے ساتھ معاہدے کے مثبت اثرات

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ ملک میں گولڈ کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ IMF کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

پاکستانی روپے کی قدر میں کتنی تبدیلی ریکارڈ کی گئی ؟

آج Open Market میں دن بھر USDPKR میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ Forex Exchanges کو ڈالر کی فروخت کیلئے فنڈز میں کمی کی وجہ سے دو گھنٹوں کیلئے ٹریڈ معطل کرنی پڑی۔ امریکی ڈالر 5 روپے کی کمی کے ساتھ 280 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کل Interbank Market اوپن ہونے پر ڈالر کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ IMF کے ساتھ معاہدے سے ملک کے تمام معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کی صورتحال کا حوالہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ آج PSX میں کاروباری دن کے آغاز پر KSE100 انڈیکس میں 5.5 فیصد (23 سو) پوائنٹس کی تیزی واقع ہوئی تھی اور صرف پانچ منٹس کے بعد ہی ایک گھنٹے کیلئے ٹریڈ معطل کرنا پڑی تھی۔

پاکستان میں گولڈ کی قیمتوں میں نمایاں کمی۔

پاکستانی صرافہ بازار میں گولڈ کی قیمت میں 8 ہزار 5 سو روپے کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد سنہری دھات 2 لاکھ 8 ہزار روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ عید کی تعطیلات سے قبل اسکی قدر 2 لاکھ 16 ہزار 5 سو روپے تھی۔

کیا معاشی اعشاریوں میں بہتری کا تسلسل جاری رہے گا ؟

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کے لئے یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جس کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی کا امکان ہے۔ اس لئے آنے والے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا بالخصوص 12 جولائی کو عالمی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ میں اگر اسکی باضابطہ منظوری دے دی گئی تو پاکستان میں نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی واپسی بھی متوقع ہے

کیونکہ اس کے نتیجے میں عالمی اداروں اور دوست ممالک سے بھی معطل کردہ فنڈز کا اجراء شروع ہو جائے گا۔ جس سے جنوبی ایشیائی ملک کا معاشی منظرنامہ بھی مثبت ہو جائے گا جبکہ درآمدات (Imports) کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہو گا اور خام مال کی کمی کے باعث بند صنعتیں دوبارہ کھلنا شروع ہو جائیں گی جو کہ اضطراب کی شکار بزنس کمیونٹی کیلئے ایک بڑا ریلیف ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button