US Non Farm Payroll ریلیز کر دی گئی ، امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی

جولائی 2023ء کا ڈیٹا توقعات سے منفی رہا۔

US Non Farm Payroll Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

US Non Farm Payroll Report کی تفصیلات

U.S Bureau Of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ میں کے مطابق ملک میں 1 لاکھ 87 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ کی پیشگوئی تھی۔ اس طرح جاری ہونیوالی رپورٹ توقعات سے منفی رہی جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس دباؤ کا شکار نظر آیا۔

US Non Farm Payroll ریلیز کر دی گئی ، امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی

اگر اس کا تقابلہ جون کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں 2 لاکھ 9 ہزار کانٹریکٹس جاری ہوئے تھے۔ جبکہ دو ماہ کا نظر ثانی شدہ ڈیٹا منفی 49 ہزار رہا ہے۔ دوسری طرف اگر Unemployment Rate کا جائزہ لیں تو یہ 3.5 فیصد رہا ہے۔ جبکہ 3.6 فیصد کی توقعات تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق فی گھنٹہ اجرت میں 4.4 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کا تخمینہ تھا۔

محکمہ شماریات کے مطابق نجی شعبے (Private Payrolls) کی تعداد میں 1 لاکھ 72 ہزار نئے ملازمین بھرتی کئے گئے۔ یاد دہے کہ 1 لاکھ 79 ہزار کی پیشنگوئی کی جا رہی تھی۔ صنعتی شعبے میں 2 ہزار ملازمین فارغ کئے گئے۔ یہ پہلو حیران کن ہے کیونکہ 5 ہزار نئی ملازمتوں کی توقع تھی۔ ڈیٹا کے مطابق نئے گھریلو ملازمین کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار رہی ہے۔ جبکہ 2 لاکھ 73 ہزار متوقع تھے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ کساد بازاری (Recession) کے خطرات سے ہٹ کر معمول کے مطابق اعداد و شمار سے فیڈرل ریزرو کی آئندہ میٹنگ میں Monetary Policy مزید نرم کئے جانے کا امکانات پیدا ہو گئے ہیں جس سے 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں بھی کمی آئی ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر تمام کرنسیز کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا۔

گولڈ سمیت دیگر تمام کماڈٹیز میں بھی تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ سنہری دھات اسوقت 1942 ڈالرز فی اونس اور پلاڈیئم 1254 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہے ہیں جبکہ سلور اور پلاٹینیئم بالترتیب 23.64 اور 924 ڈاکرز فی اونس کی سطح پر مثبت انداز اپنائے ہوئے ہیں۔  ادھر  اسٹاکس اور کرپٹو کرنسیز بھی جارحانہ موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ Dow Futures میں 35 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بٹ کوائن (BTC) 0.19 فیصد مستحکم ہو کر 29235 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔

 

دیگر کماڈٹیز میں اگر کروڈ آئل پر نظر ڈالیں تو یہاں پر بھی تیزی نظر آ رہی ہے۔ WTI اسوقت  82 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ Brent کی قدر میں بھی بہتری آئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button