کیا یورو آئندہ ہفتے بھی اپنا تیزی کا مومینٹم برقرار رکھ پائے گا ؟

کئی اہم شیڈولڈ واقعات مارکیٹ کو واضح ڈائریکشن دے سکتے ہیں۔

یورو کیلئے یہ ہفتہ اگرچہ تیزی کے مومینٹم پر اختتام پذیر ہوا تاہم اس دوران اسکی قدر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے گئے۔ لیکن امریکی لیبر مارکیٹ رپورٹ کے بعد  مجموعی منظر نامہ مثبت رہا.

یورو میں گراوٹ کے بعد بحالی۔ وجوہات کیا رہیں ؟

یورپی مشترکہ کرنسی ہفتے کے دوران 1.1000 کے مستحکم لیول سے ایک ماہ کی کم ترین سطح 1.0900 پر آ گیا۔ تاہم اختتام ہفتہ پر پبلش ہونیوالی U.S Non Farm Payroll کے بعد یہ دوبارہ 1.1020 کا بینچ مارک عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔ لیبر مارکیٹ کی یہ رپورٹ ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل FOMC اجلاس کے بعد امریکی ڈالر میں اسوقت منفی مومینٹم کے زیر اثر آ گیا تھا جب Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کے بعد چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 15 ماہ کے عرصے پر محیط Rates Hike Program بند کرنے کا سگنل دیدیا تھا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں Headline Inflation اسوقت بھی فیڈ کے مقررہ کردہ اہداف سے دوگنا زیادہ ہے۔

یورپی سینٹرل بینک کی مانیٹری پالیسی

فیڈرل ریزرو کے اعلان سے ایک دن بعد یورپی سینٹرل بینک (ECB) نے بھی اپنے امریکی ہم منصب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 25 بنیادی پوائنٹس Cash Rates میں اضافے کا فیصلہ کیا لیکن کرسٹین لیگارڈ نے جیروم پاول سے زیادہ واشگاف الفاظ میں نرم پالیسی پر زور دیا۔ جس سے امریکی ڈالر کو مات دیتے ہوئے یورو کے قدم اکھڑ گئے۔

اس کے بعد یورپی ایریا کی HICP ریڈنگ سے بھی EURUSD ایڈوانٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ تاوقتیکہ خود ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا۔ حالانکہ HICP کی سطح 4.1 فیصد رہی جو کہ پندرہ ماہ کے عرصے میں یعنی یوکرائن جنگ اور یورپ میں توانائی کا بحران شروع ہونے کے بعد سے لے کر اب تک کی بہترین سطح تھی۔

آنیوالے دنوں میں کیا صورتحال نظر آ سکتی ہے ؟

آئندہ ہفتے یورپی زون کی کئی اہم رپورٹس جاری ہونیوالی ہیں۔ جن میں سب سے پہلے German Inflation Report ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہے کہ جرمنی یوکرائن جنگ کے بعد عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کی لپیٹ میں آنیوالا پہلا یورپی ملک تھا۔ جنگ سے پہلے اسکی معیشت روسی تیل اور گیس پر 70 فیصد کے قریب انحصار کرتی تھی۔

گذشتہ کئی ماہ سے معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر واپس آ رہی ہے۔ جمعرات کے روز ECB Economic Bulletin جاری کیا جائے گا۔ جس میں آئندہ کی Monetary Policy بارے اہم ہنٹس مل سکتے ہیں۔ 10 اگست یعنی جمعرات کے دن ہی U.S Consumer Price Index Report منظر عام پر آئے گی۔ جو کہ یورو سمیت پوری مارکیٹ کی ڈائریکشن تبدیل کر سکتی ہے۔

کیا یورو آئندہ ہفتے بھی اپنا تیزی کا مومینٹم برقرار رکھ پائے گا ؟

اس ہائی لیول ڈیٹا کے انتظار میں اگلا سارا ہفتہ محتاط مارکیٹ موڈ اور محدود رینج دیکھنے میں آ سکتے ہیں۔ لیکن اختتام ہفتہ پر یورپی بلیٹین اور U.S CPI Report سے بڑی تبدیلی آنے کا امکان موجود ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button