یورو کی قدر میں بحالی ، US Jobless Claims کے بعد امریکی ڈالر بیک فٹ پر آ گیا.
EURUSD امریکی سیشنز کے دوران 1.0900 سے اوپر آ گیا ۔
یورو کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ US Jobless Claims کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر بیک فٹ پر آ گیا ہے۔ جبکہ EURUSD نفسیاتی ہدف 1.0900 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .
US Jobless Claims کس طرح سے یورو کیلئے مثبت ثابت ہوئے۔؟
یورو گذشتہ روز FOMC Minutes ریلیز ہونے کے بعد سے مسلسل دباؤ میں تھا ، Rate Hike Program جاری رہنے کے کمنٹس پبلش ہونے پر سرمایہ کار افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سائیڈ لائن ہو گئے۔ تاہم آج جاری ہونیوالے امریکی ڈیٹا سے منظرنامہ تبدیل ہو ہوا ہے۔ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بھی بیئرش سے نیوٹرل یو گیا۔
US Bureau of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بیروزگاری کے کلیمز کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 40 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ بتاتے چلیں کہ ایک ماہ میں ان دعووں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار رہی جبکہ 2 لاکھ 37 ہزار کا تخمینہ تھا۔ اس طرح لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی آئی ہے۔
یہ ریڈنگ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کیلئے اس اعتبار سے منفی ثابت ہوئی کہ اس کے اعداد و شمار افراط زر کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہے ہیں جس کا واضح مطلب ستمبر کی FOMC میٹنگ میں Policy Rates میں اضافے کا جواز ختم ہونا یے۔ جس سے مارکیٹ موڈ میں یقینی طور پر رسک فیکٹر کم ہو گا۔ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں کمی سے یورو ، برطانوی پاؤنڈ اور دیگر کرنسیز کی طلب میں اضافہ ہوا۔
کیا اس رپورٹ سے مارکیٹ ڈائریکشن میں تبدیلی آئے گی۔ ؟
اس کا دارومدار آنیوالے دنوں میں ریلیز ہونیوالی اہم رپورٹس جن میں فیڈرل ریزرو کا افراط زر کی پیمائش کیلئے ترجیحی گیج US PCE Data سرفہرست ہے۔ کیونکہ Headline Inflation کی صورتحال جانچنے کیلئے یہ قوت خرید اور آمدنی کا متوازن تقابلہ پیش کرتے ہیں۔
ٹیکنیکی جائزہ
یورو اسوقت بھی اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہے ۔ تاہم 1.0900 کا لیول برقرار رہنے کی صورت میں یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کے قریب آ جائے گا۔ جو کہ اسکے لئے ایک بلش محرک ہے۔
اسکے سپورٹ لیولز 1.0870 , 1.0825 اور 1.0790 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0960 , 1.1005 اور 1.1055 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے کی صورت میں اسکے لئے 1.1300 کا دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ 4 گھنٹوں کی ٹریڈ میں اسکا محور 1.0900 کا نفسیاتی مارک ہے۔ دوسری طرف تیسری سپورٹ بریک ہونے پر بننے والا بیئرش دلوپ اسے 1.0500 کی طرف لے جا سکتا ہے۔ تاہم ٹیکنیکی انڈیکیٹرز یہاں پر اوہر کی ریلی کے بارے میں پیشگوئی کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔