بٹ کوائن کی قدر میں کمی ، رواں سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
کرپٹو کرنسیز میں FTX Gate Scandal کے بعد سب سے بڑی گراوٹ
بٹ کوائن کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی 26 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گئی۔ واضح رہے کہ نومبر 2022ء میں FTX Gate Scandal سامنے آنے کے بعد اس انڈسٹری میں ہونیوالی یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔
بٹ کوائن کی ریلی پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔
اختتام ہفتہ پر U.S SEC اور Greyscale کے درمیان ہونیوالی قانونی جنگ میم متوقع فیصلہ نہ آنے پر کرپٹو سرمایہ کار ریگولیٹری اداروں کے سخت اقدامات کے خطرے کی وجہ سے سائیڈ لائن ہو گئے اور مارکیٹ میں فروخت کی بڑی لہر دیکھی گئی جو کہ آج بھی جاری ہے۔ اس طرح BTC گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار ڈالرز کی کمی سے 26100 کی سطح پر آ گیا ہے۔
امریکی عدالت کی طرف سے فیصلہ محفوظ کئے جانے پر مارکیٹ پلیئرز میں شدید مایوسی کی لہر دیکھی گئی جو کہ U.S SEC کے خلاف فیصلے کی توقع کر رہے تھے۔ جس سے بٹ کوائن اور ایتھیریئم کو بڑے ایڈوانٹیج کی توقع تھی۔ اتوار کے روز دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کربسی 26 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گئی تھی۔ تاہم اسکے بعد 1 ہزار ڈالرز کی ریکوری نے اسے دوبارہ نفسیاتی ہدف 27 ہزار کے قریب پہنچا دیا۔
Grayscale’s Bitcoin Trust کا فیصلہ غیر معینہ مدت کیلئے محفوظ۔
بٹ کوائن ٹرسٹ گرے سکیل اور SEC کے درمیان سرمایہ کاری فنڈز کا فیصلہ جمعے کے روز 11 بجے صبح (Eastern Time) پر سنایا جانا تھا۔ جس کے بعد بٹ کوائن میں تیزی کی بڑی لہر متوقع تھی۔ تاہم مقررہ وقت پر امریکی عدالت کی طرف سے کوئی اعلان نہ کیا گیا اور وضاحت بھی جاری نہیں ہوئی۔ اسی بناء پر مارکیٹ میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے اور مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 25392 ارب ڈالرز پر آ گئی۔ جو کہ FTX کے بعد اسکی کم ترین سطح ہے۔
مستقبل کی پیشگوئیاں
FTX کے بعد کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران پیدا ہوا جس سے ایک بار کرپٹو کرندسیز بالکل زمین بوس ہو گئیں۔ مارکیٹ کیپٹیلائزیشن محض 10 ارب ڈالرز پر آ گئی ۔ جو اسکس 14 سالہ تاریج میں کم ترین لیول تھا۔ امریکہ سمیت پوری دنیا میں کرپٹو ریگولیشنز کو انتہائی سخت کر دیا گیا .
تاہم رواں برس مارچ میں عالمی بینکاری بحران آنے کے بعد عالمی نظام زر بکھرنے کا خدشہ پیدا ہونے سے ایک بار پھر کرہٹو انڈسٹری کی سرگرمیاں بحال ہوئیں اور نٹ کوائن جو کہ اس سے قبل 15 ہزاف ڈالرز فی کوائن پر آ گیا تھا۔ دو ماہ میں 31 ہزار ڈالرز فی کوائن تک ریکور ہوا۔ آنیوالے دنوں میں ڈیجیٹیل معیشت کے ماہرین معطل فنڈز ریلیز ہونے کے فیصلے سے BTC کے دوبارہ 35 ہزار سے اوپر ریلی کی توقع کر رہے ہیں۔ تاہم اس کا دارومدار Grayscale SEC تنازعے کے فیصلے پر یو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔