گولڈ کی قدر مستحکم ، US Bonds Yields میں کمی

سنہری دھات 1910 ڈالرز سے اوپر محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔

گولڈ کی قدر مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی سیشنز کے آغاز پر US Bonds Yields میں ہونیوالی معمولی کمی کا ایڈوانٹیج سنہری دھات نے حاصل کیا۔

نئے ہفتے کے شیڈولڈ واقعات اور گولڈ پر اثرات۔

آج نئے کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے۔ اس دوران U.S PCE Data , Jolts Jobs Openings سمیت دوسرے کوارٹر کی US GDP Report اور U.S Non Farm Payroll جیسا ہائی پروفائل ڈیٹا ریلیز ہونیوالا ہے۔ یہ تمام اعداد و شمار امریکی فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی اور Rate Hike Program کے مستقبل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

اختتام ہفتہ پر Jackson Hole Symposium میں تقریر کرتے ہوئے سربراہ فیڈرل ریزرو جیروم پاول نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر Interest Rate میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ اسوقت ہو گا جب افراط زر (Inflation) قابو سے باہر اور 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لانے میں ناکامی ہوئی۔ انکے الفاظ سے رواں ہفتے شیڈولڈ معاشی رپورٹس کی اہمیت واضح ہو رہی ہے۔ کیونکہ FOMC میٹنگ سے پہلے یہ آخری ہائی پروفائل ڈیٹا ہو گا۔

یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ پلیئرز خاصا محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ آج دن کے ابتدائی سیشن میں ایک موقع پر گولڈ 1900 کی نفسیاتی سپورٹ کا دفاع کرتا ہوا محسوس ہو رہا تھا۔ تاہم اس کے بعد یہ 1920 کی طرف اسٹرینتھ جمع کر رہا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں والیوم بھی خاصا کم ہے اور اسکا فوکس Jolts Jobs Opening کی طرف منتقل ہوا ہے۔

کرنسیز کی نسبت کماڈٹیز مستحکم کیوں ہیں۔ ؟

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو سمیت دیگر تمام کرنسیز دو ہفتوں سے دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اطالوی بینکنگ بحران کے بعد سے سرمایہ کاروں میں مالیاتی نظام کے حوالے سے رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ G-10 ممالک کی طاقتور کرنسیز ایک خاص رینج میں ٹریڈ کر رہی ہیں۔ اس کے برعکس کماڈٹیز کی طلب ایک خاص سطح پر برقرار رہی ہے اور وہ گراوٹ کی شکار نہیں ہوئیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ

ٹیکنیکی اعتبار سے گولڈ نیوٹرل جھکاؤ کے ساتھ 1920 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ وسیع تناظر میں قیمتی دھات 1904 سے 1922 کے درمیان رینج اختیار کئے ہوئے ہے۔ اس طرح اسکا اسکوپ 200 سے 20EMA کے درمیان ہے جو کہ چارٹ پر 2 مسلسل کینڈل اسٹکس سے ظاہر ہو رہا ہے۔

گولڈ کی قدر مستحکم ، US Bonds Yields میں کمی

اسکے سپورٹ لیولز 1914 ، 1904 اور 1894 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1924 , 1934 اور 1945 ہیں۔تیسری سپورٹ بریک ہونے پر یہ بیئرش چینل اختیار کر لے گا۔ جبکہ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 1975 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button