جیروم پاول کا jackson Hole Symposium سے خطاب، Interest Rate میں مزید اضافہ کریں گے .

نکا کہنا تھا کہ Inflation کو معیشت کھوکھلی کرنے کیلئے آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا

جیروم پاول نے jackson Hole Symposium میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈرل ریزرو پالیسی ریٹس میں ضرورت پڑنے پر مزید اضافہ کرے گا. انکا کہنا تھا کہ Inflation کو معیشت کھوکھلی کرنے کیلئے آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا . انہوں نے عالمی نظام زر کو کساد بازاری کے خطرات کا بھی ذکر کرتے ہوئے سخت مانیٹری پالیسی کا دفاع بھی کیا . انکے خطاب سے امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی جبکہ اسکے حریف تجارتی اثاثوں قدرے بیک فٹ پر دیکھے جا رہے ہیں .

جیروم پاول کی تقریر اور غیر سمتی مارکیٹ موڈ.

 

جیروم پاول کی تقریر میں اگرچہ مستقبل میں ضرورت پڑنے پر پالیسی ریٹس بڑھانے کی بات تو کی گئی ، جو کہ امریکی ڈالر کیلئے انتہائی مثبت ٹریگر ہے.  لیکن Rates Hike Cycle جاری رکھنے اور شرح سود میں اضافے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا بلکہ انہوں نے اسے معاشی رپورٹس اور افراط زر کی صورتحال کے ساتھ مشروط کر دیا ہے .

چیئرمین فیڈ نے واضح کیا کہ ٹرمنل ریٹس بڑھانا طویل المدتی پالیسی نہیں بلکہ یہ تو افراط زر کا مقابلہ کرنے کیلئے کیا جانیوالا فیصلہ . انہوں نے کہا کہ وہ اسوقت تک ریٹس کو موجودہ سطح پر روکے رکھیں گے جب تک Headline Inflation مقرر کردہ ہدف 2 فیصد تک نہیں آ جاتی .

افراط زر کی عالمی صورتحال متحرّک مانیٹری پالیسی کی متقاضی ہے.

سربراہ فیڈرل ریزرو  نے جامع انداز میں کہا کہ افراط زر کی موجودہ صورتحال جامد نہیں بلکہ ہمہ وقت بدلتی اور متحرک مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے . انہوں نے نام لئے بغیر ترکش اور جاپانی مرکزی بنکوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے وقت کی ضرورت کو نہیں سمجھا وہ سنگین مسائل کے شکار ہوئے . اور اپنی کرنسی کو گراوٹ سے نہ نہیں بچا سکے .

مارکیٹ کا ردعمل

جیکسن ہول سمپوزیم سے چیئرمین فیڈ کے خطاب کے بعد اگرچہ امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے کیونکہ انہوں نے شرح سود بڑھانے کا واضح اشارہ دیا ہے . تاہم مارکیٹس ابھی بھی اتار چڑھاؤ کی شکار ہیں. اسکی وجہ یہ ہے کہ مجوزہ اضافہ وہ ستمبر میں کرنے جا رہے ہیں یا کہ نہیں . اسکا معمولی سا بھی ہنٹ نہیں دیا گیا . یہی وہی پہلو ہے جس سے آج امریکی ڈالر کا وہ پاور شو نظر نہیں آیا. جو کہ عمومی طور پر ایسے مواقع کا خاصہ ہے .

گولڈ 1905 تک گرنے کے بعد دوبارہ سنبھلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . موجودہ لیول پر اس میں متاثر کن خریداری ہوئی ہے

جیروم پاول کا jackson Hole Symposium سے خطاب، Interest Rate میں مزید اضافہ کریں گے .

دوسری طرف یورو بھی ١.7655 تک گرنے کے بعد دوبارہ ١.0800 کا نفسیاتی ہدف حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے .

جیروم پاول کا jackson Hole Symposium سے خطاب، Interest Rate میں مزید اضافہ کریں گے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button