Jackson Hole Symposium کا تعارف اور اہمیت۔
Rate Hike Program کے مستقبل کی بحث سے مارکیٹس انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔
Jackson Hole Symposium کا آج دوسرا اور اہم ترین ترین دن ہے۔ اس ایونٹ کو لے کر عالمی مارکیٹس میں معاشی سرگرمیاں محدود نظر آ رہی ہیں۔ اور رسک فیکٹر کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر حاصل کر رہا ہے۔ چیئرمین فیڈرل ریزرو چیروم پاول کے خطاب پر فوکس کئے ہوئے ہے۔ جو کہ سمپوزیئم کے دوسرے دن یعنی آج شیڈولڈ ہے۔
Jackson Hole Symposium عالمی مارکیٹس پر کیسے اثر انداز ہو رہا ہے ؟
جیکسن ہول سمپوزیئم تین روزہ بین الاقوامی سیمینار ہے۔ جس کا میزبان امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو ہے۔ اس مرتبہ یہ ایونٹ امریکی ریاست کینساس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے اہم سربراہان سینٹرل بینکس اور معاشی ماہرین اس میں عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یوکرائن جنگ کے بعد پہلی بار ہونیوالے اس سیمینار کی اہمیت اس لحاظ سے بھی بڑھ گئی ہے کہ گذشتہ 18 ماہ کے دوران فیڈرل ریزرو ، یورپی سینٹرل بینک اور دیگر مرکزی بینکوں نے افراط زر (Inflation) اور Recession کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rates میں مسلسل اضافہ کیا۔ ان چیلنجز پر تو کسی حد تک قابو پا لیا گیا ۔ لیکن Growth Rate یعنی شرح نمو انتہائی نچلی سطح پر آ گیا۔
مزید برآں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ تمام طاقتور ممالک میں سالانہ شرح سود 5 فیصد کے قریب آ گئی ہے۔ جو کہ بینکاری نظام کیلئے لیکوئیڈٹی اور محدود مارجن لیولز جیسے مسائل پیدا کر رہی ہے۔ مارچ میں انہیں مسائل کے باعث عالمی نظام زر کو Credit Suisse جیسے دنیا کے قدیم ترین بینک کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں شدید دھچکا لگا تھا۔ جس کے بعد شرح سود کو متوازن رکھنے اور Rates Tightening Cycle بند کرنے پر بحث شروع ہو گئی تھی۔
چیئرمین فیڈ کا خطاب
اس اجلاس میں سب کی نظریں چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول کے خطاب پر ہیں۔ کیونکہ ابھی تک Rate Hike Program کا مستقبل واضح ہے۔ مارکیٹ پلیئرز کو یقین ہے کہ ان کی تقریر سے اس بارے میں اہم اشارے مل سکتے ہیں۔ کیونکہ اس کا عنوان ہی معیشت ، رسد اور مانیٹری پالیسی ہے۔
ان کے علاوہ سیمینار سے یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور دیگر اہم شخصیات بھی خطاب کریں گی۔ Jackson Hole Symposium کے آغاز سے ہی بین الاقوامی مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم انتہائی کم ہے اور زیادہ تر سرمایہ کار واضح سمت کا انتظار کر رہے ہیں۔ کیونکہ ایک ہی پلیٹ فارم سے تمام اہم سینٹرل بینکس کے بیانات کا آنا بلاشبہ ایک منفرد تجربہ ہو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔