امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط موڈ۔

آئندہ ہفتے فیڈرل ریزرو کے Rate Hike Program پر غیر یقینی صورتحال برقرار۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا۔ US CPI Report کی مکسڈ ریڈنگ آنے سے مارکیٹس کا محتاط انداز برقرار ہے۔ آئندہ ہفتے فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی پر غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔

کنزیومر پرائس انڈیکس کے امریکی اسٹاکس پر اثرات۔

گذشتہ روز US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء میں سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی شرح 3.7 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 3.6 فیصد کا تخمینہ تھا۔ تاہم ماہانہ افراط زر کی سطح توقعات کے مطابق 0.6 فیصد آئی۔ دوسری طرف Core CPI کی ماہانہ ریڈنگ 0.6 فیصد رہی ۔ اسکا تخمینہ 0.6 ہی تھا۔

رپورٹ کا جائزہ لیں تو اگرچہ اس میں Headline Inflation توقعات سے زیادہ رہی تاہم ماہانہ اور Core CPI کی ریڈنگ توقعات کے مطابق رہی ۔ یہی وجہ ہے کہ ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل اس ڈیٹا سے امریکی ڈالر پوری طرح ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر پایا۔ ابتدائی تیزی کے بعد US Bonds Yields میں 0.2 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ جس سے اسٹاکس اور کماڈٹیز میں بھی خریداری کی لہر آئی۔ تاہم آئندہ ہفتے FOMC میٹنگ پر غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔

18 ماہ سے جاری Policy Tightening Cycle کے نتیجے میں شرح سود G-20 ممالک میں بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔ معاشی ماہرین اس سے اوپر Cash Rates کو لیبر مارکیٹ اور گروتھ ریٹ کے لئے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔ اسکے علاوہ Commerzbank اور دیگر معاشی ادارے بھی اپنی پیشگوئیوں میں آئندہ ہفتے پالیسی ریٹس موجودہ سطح پر معطل کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

Dow Jones Industrial Average میں ملے جلے انداز کے بعد انڈیکس 70 پوائنٹس کمی سے 34575 پر بند ہوا۔ 34667 پر آغاز کے بعد اسکی کم ترین سطح 34509 جبکہ بلند ترین 34767 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 29 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط موڈ۔

Nasdaq میں معاشی سرگرمیاں 39 پوائنٹس کی تیزی سے 13815 پر بند ہوئیں۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 13733 سے 13868 کے درمیان رہی جبکہ مارکیٹ میں 93 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط موڈ۔

S&P500 میں محدود رینج برقرار رہی۔ انڈیکس محض 5 پوائنٹس اوپر 4467 پر بند ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 4479 رہی۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط موڈ۔

نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے NYSE Composite انڈیکس میں کاروباری سرگرمیاں 27 پوائنٹس مندی سے 15926 جبکہ Russel2000 میں 14 پوائنٹس نیچے 1840 پر ہوا۔

اسٹاکس کی محدود رینج کے پس منظر میں عالمی ٹیکنالوجی اسٹاکس میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی ہے۔ افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے رسک فیکٹرز سب سے زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ آئندہ ہفتے تک محتاط موڈ جاری رہ سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button