فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے Rate Hike Program معطل کر دے گا . Commerzbank کی پیشگوئی.

امریکی شرح سود پہلے ہی G-20  ممالک میں سب سے زیادہ ہے    

فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے Rate Hike Program معطل کر دے گا . یہ پیشگوئی  Multinational ادارے Commerzbank نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کی ہے . جس میں  یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ آنیوالے کوارٹر کے دوران پالیسی ریٹس مزید نہیں بڑھاے جاہیں گے . 

فیڈرل ریزرو کے بارے میں commerzbank نے مزید کیا کہا .؟

واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جبکہ آج جاری ہونیوالی امریکی کنزیومر پرائس انڈکس رپورٹ میں Headline Inflation کی سطح ٣.7 فیصد رہی ہے . بینک نے اپنی تحقیق کی بنیاد امریکی گروتھ ریٹ اور حالیہ عرصے کے دوران لیبر مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے علاوہ معاشی رپورٹس کو بنایا ہے . اس کے علاوہ ریفرنس کے طور پر عالمی عدم استحکام رسد اور توانائی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے .

فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے Rate Hike Program معطل کر دے گا . Commerzbank کی پیشگوئی.

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ آئندہ ہفتے امریکی فیڈرل ریزرو کی اوپن مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں 18 ماہ پر محیط Policy Tightening Cycle کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا. اس سے قبل چیئرمین فیڈ جیروم پاول متعدد بار شرح سود میں اضافہ بند کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں. جبکہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ عملی طور پر ایسا کر چکے ہیں .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button