یورپی اسٹاکس میں مندی ، خطے کی صورتحال اور توانائی کا بحران۔

رواں ہفتے فیڈرل ریزرو ، بینک آف انگلینڈ اور سوئس نیشنل بینک Monetary Policy کا اعلان کرنیوالے ہیں۔

یورپی اسٹاکس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات خطے کی صورتحال ، توانائی کا بحران اور رواں ہفتے اہم مانیٹری پالیسی فیصلے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ سوئس نیشنل بینک ، فیڈرل ریزرو اور بینک آف انگلینڈ Rate Hike Program کے مستقبل کا تعیّن کرنے والے ہیں .

یوکرائن جنگ اور یورپی خطے کی معاشی صورتحال یورپی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے.؟

گذشتہ برس اپریل سے جاری یوکرائن جنگ جو کہ چند ماہ سے محدود شکل اختیار کر گئی تھی ، میں ایک مرتبہ پھر شدت آ گئی ہے۔ گذشتہ دو روز سے روسی فضائیہ نے خارکیف سمیت کئی اہم یوکرینی شہروں پر سینکڑوں میزائل فائر کئے جبکہ کریملن کی طرف سے کیف کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی پر امریکہ اور مغربی اتحاد کو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری طرف جرمنی ، اٹلی اور پولینڈ سمیت کئی یورپی ممالک نے یوکرائن کو جدید اسلحے کی فراہمی میں وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح Geo-political تنازعات معاشی منظرنامے پر ایک مرتبہ پھر حاوی ہو گئے ہیں۔

موسم سرما کی آمد اور توانائی کا بحران۔

یورپ میں موسم سرما کے دوران ذرائع توانائی کی کھپت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ تاہم یوکرائن میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک روس نے نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن کے ذریعے یورپی ممالک کو قدرتی گیس کی فراہمی بند کر رکھی ہے۔ جس سے یورپ کو خلیجی اور افریقی ممالک سے تیل و گیس حاصل کرنا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ روس یورپی زون کو پائپ لائنز کے ذریعے ذرائع توانائی سپلائی کرتا تھا۔ لیکن خلیجی ممالک سے کارگو جہازوں کے ذریعے خریداری کے باعث درآمدی لاگت میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں توانائی کا بحران کساد بازاری (Recession) کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

ذرائع توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے یورپی ممالک میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) 7 فیصد تک پہنچ گیا اور عوام کی قوت خرید میں نمایاں کمی آئی ہے۔ معاشی ماہرین نومبر سے مہنگائی کی شدید لہر آنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ کیونکہ ان دنوں یورپی ممالک کا زیادہ تر حصہ برفباری کی لپیٹ میں ہوتا ہے اور گیس کی طلب اپنے عروج پر ہوتی ہے۔

سینٹرل بنکس کے مانیٹری پالیسی فیصلے.

رواں ہفتے کے دوران سوئس نیشنل بینک ، بینک آف انگلنڈ اور امریکی فیڈرل ریزرو مانیٹری پالیسی فیصلے کرنیوالے ہیں . سرمایہ کاروں کا محتاط انداز اختیار کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے . اس مرتبہ ان بنکوں کے اجلاس اور فیصلے اس لحاظ سے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ ان میں 18 سے جاری Rate Hike Program کے جاری یا بند رہنے کے بارے میں فیصلہ بھی کیا جائے گا .

مارکیٹس کی صورتحال.

FTSE100 میں منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ برطانوی بینچ مارک انڈیکس 27 پوائنٹس کمی کے ساتھ 7684 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی رینج 7672 سے لے کر 7720 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 14 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں مندی ، خطے کی صورتحال اور توانائی کا بحران۔

Dax30 میں بھی شدید گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ انڈیکس 123 پوائنٹس نیچے 15769 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 15746 رہی ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں محض 1 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں مندی ، خطے کی صورتحال اور توانائی کا بحران۔

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں بھی مندی ، شیئر والیوم میں کمی اور فروخت کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ Composite Index دن کے وسطی سیشن کے دوران 267 پوائنٹس کی کمی سے 28627 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ کا شیئرز والیوم 20 کروڑ سے زائد ہے۔

یورپی اسٹاکس میں مندی ، خطے کی صورتحال اور توانائی کا بحران۔

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں سرمایہ کار رواں ہفتے SNB Monetary Policy فیصلے کے پیش نظر محتاط طرزعمل اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انڈیکس 87 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 11110 پر اتار چڑھا5کا شکار ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 11105 سے 11192 کے درمیان ہے جبکہ مارکیٹ میں ابھی تک صرف 86 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں مندی ، خطے کی صورتحال اور توانائی کا بحران۔

CAC40 میں بھی صورتحال دیگر یورپی مارکیٹس سے مختلف نہیں ہے انڈیکس 82 پوائنٹس کمی سے 7296 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں مندی ، خطے کی صورتحال اور توانائی کا بحران۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button