FOMC کا فیصلہ ، Interest Rate بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ۔
پالیسی ریٹس طویل المدتی بنیادوں پر موجودہ سطح پر رہیں گے۔
FOMC نے US Monetary Policy کا اعلان کر دیا یے۔ Interest Rate موجودہ سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھا گیا یے ۔
FOMC فیصلے کی تفصیلات۔
فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کے دو روز اجلاس ختم ہونے پر جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں اگرچہ شرح سود تبدیل نہیں کی گئی۔ تاہم سخت Monetary Policy آئندہ 15 ماہ تک موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق پالیسی ساز اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ افراط زر (Inflation) کی سطح مقرر کردہ ہدف 2 فیصد کے حصول تک ٹرمینل ریٹس میں کمی نہیں کی جائے گی۔
تاہم 2024ء کے اختتام پر ان میں مرحلہ وار نرمی کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل معاشی ماہرین اور ادارے Tightening Cycle بند کئے جانے کی توقع کر رہے تھے۔ یہ پیشگوئی جزوی طور پر درست ثابت ہوئی۔ لیکن مانیٹری پالیسی کے حوالے سے جارحانہ انداز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
جیروم پاول کی پریس کانفرنس
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مانیٹری پالیسی فیصلے کے آدھے گھنٹے بعد چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرح سود برقرار رکھنے کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ US GDP مشکل حالات کے باوجود توقعات سے بہتر رہا ہے۔ امریکی عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور کنزیومر پرائس انڈیکس میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جس کو جلد 2 فیصد تک لانے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔
فیڈرل ریزرو کے سربراہ نے کہا کہ Cash Rates ہمیشہ نہیں بڑھائے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بینکوں میں لیکوئیڈٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور مالیاتی نظام مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔
سخت مانیٹری پالیسی گروتھ ریٹ کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہے .
جیروم پاول نے واضح کیا کہ وہ Rate Hike Program معطل کر رہے ہیں۔ اور اس دوران معاشی رپورٹس کا بغور جائزہ لیں گے۔ اگر Headline Inflation کی ریڈنگ دوبارہ بڑھتی ہوئی دکھائی دی تو پالیسی ریٹس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ سربراہ فیڈ نے بتایا کہ لیبر مارکیٹ مسلسل ماہانہ بنیادوں پر لاکھوں نئے کانٹریکٹس جاری کر رہی ہے۔ اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ مانیٹری پالیسی کے سخت ہونے سے بھی گروتھ ریٹ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
فیصلہ سامنے آنے پر امریکی ڈالر اور اس سے منسلک ٹریڈنگ اثاثوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ مارکیٹ پلیئرز چیئرمین فیڈ جیروم پاول کی پریس کانفرنس پر محتاط ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق فیصلے اور پریس کانفرنس سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔