گولڈ کی قدر میں مندی ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

سنہری دھات US Bonds Yields میں کمی کے بعد ایک ہفتے کی کم ترین سطح 1912 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

گولڈ کی قدر میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جسکی بنیادی وجوہات US Shut Down کے امکانات کی وجہ سے پیدا ہونے والا رسک فیکٹر اور US Bonds Yields میں آنیوالی تیزی ہے۔ جس سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

امریکی قرض کے بحران کا گولڈ کی قدر میں گراوٹ سے کیا تعلق ہے۔؟

رواں ہفتے کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ عالمی مارکیٹس میں US Shut Down کے خطرے سے مارکیٹ پلیئرز سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔

امریکہ میں ایک مرتبہ پھر قرض کی حد ختم ہونے پر حکومت کے ڈیفالٹ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال کے دوران عارضی طور اس مسئلے کو سینیٹ کی کمیٹی نے خصوصی فنڈنگ کے ذریعے حل کیا تھا۔ تاہم اس بار یہ معاملہ اس حد تک سنگین شکل اختیار کر گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو تمام امریکی محکمے بند ہونے کا امکان ہے۔

یہی وجہ ہے کہ رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں۔ آج امریکی ڈالر انڈیکس 10 ماہ کی بلند ترین سطح 106 پر دیکھا گیا۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کماڈٹیز اور ٹریڈنگ اثاثے محدود رینج میں مندی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں ۔

ادھر امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 4.67 فیصد کی سالانہ بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ کماڈٹیز بالخصوص گولڈ کی قدر میں گراوٹ کی یہ بھی ایک بنیادی وجہ ہے۔

مذاکراتی عمل میں کیا پیشرفت ہوئی؟

آج US Shut Down کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ڈیموکریٹس اور ریپبلن اراکین سینیٹ ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے دعوی کیا ہے کہ صورتحال کو قابو کرنے کے لئے مذاکرتی عمل میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ ایوان نمائندگان میں واضح اکثریت نہ ہونے کے باعث ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز کی سپورٹ درکار ہے۔اسی نقطے پر موخر الذکر ممبرز اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

اپنی 200 روزہ موونگ ایوریج سے ریجیکٹ ہونے کے بعد سوموار سے سنہری دھات بتدریج گراوٹ کی شکار ہوئی۔ علاوہ ازیں ڈیلی چارٹ پر ٹیکنیکی انڈیکیٹرز بھی منفی منظرنامہ پیش کر رہے ہیں۔ جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ گولڈ  بیئرش چینل اختیار کر چکا ہے۔ یہاں پر 1908 کی مضبوط سپورٹ بریک ہونے پر اس یہ 1900 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) سے نیچے ماہانہ کم تری سطح کو بھی ری۔ٹیسٹ کر سکتا ہے۔ کیونکہ وسطی یورپی سیشنز کے دوران فروخت کا خاصا دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

گولڈ کی قدر میں مندی ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

اسکے سپورٹ لیولز 1908 , 1895 اور 1875 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1915 ، 1925 اور 1935 ہیں۔ پہلی سپورٹ بریک ہونے پر یہ بیئرش ریگریشن چینل اختیار کرتے ہوئے 1885 ڈالرز کی طرف جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button