امریکی اسٹاکس میں دن کا مندی پر اختتام . US Shut Down پر مذاکرات جاری.

ریپبلکنز اور ڈیموکریٹ اراکین تاحال کسی حتمی مسودے پر متفق نہیں ہو سکے.

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے . US Shut Down سے بچنے کے لئے ریپبلکنز اور ڈیموکرٹس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں. تاہم فریقین ابھی تک کسی حتمی مسودے پر متفق نہیں ہو سکے . امریکی ایوان نمائندگان کے سربراہ کیون میکارتھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے بتایا ہے کہ دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے. اور بہت جلد US Debit Limit میں اضافے کیلئے ڈرافٹ تیار کر لیا جائے گا .

US Shut Down کا پس منظر کیا ہے اور یہ امریکی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہا ہے .؟

 

US Debit Crisis جسے رواں سال کے آغاز پر چھ ماہ کے لئے موخر کیا گیا تھا۔ ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے اور فنڈنگ ریلیز نہ ہونے سے یکم اکتوبر کو حکومتی ادارے بند ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے. اس بار یہ بحران اتنا شدید ہے ہے اگر  امریکی سینیٹ نے ایمرجنسی بیل آوٹ پیکج نہ دیا تو یکم اکتوبر کو تمام امریکی محکمے بند ہو جائیں گے . امریکی صدر جو بائیڈن خبردار کر چکے ہیں کہ ملک بھر میں نظام حکومت  مجنجمند ہو جائے گا اور بڑے پیمانے پر بیروزگاری پھیلنے کا خدشہ ہے.

انہوں  نے یہ بھی کہا کہ اپنی صدارت کے دو سالہ عرصے میں انہوں نے حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی کر کے انہیں محض 1.7 ٹریلیئن ڈالرز تک محدود کر دیا۔

US Shut Down , ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس ڈیل کے قریب پہنچ گئے۔

معاملے پر ڈیڈ لاک اور اس سے جڑے خدشات کو بھانپتے ہوے عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط طرز عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں. اور رسک فیکٹرز میں نئی پوزیشنز لینے سے گریز کر رہے ہیں . اسی وجہ سے گلوبل اسٹاکس میں مندی کی لہر نظر آ رہی ہے.

امریکی قرض کی حد پر مذاکرات اختتام ہفتہ پر بلانتیجہ ختم ہوئے ۔ مزید براں اگلے راؤنڈ کیلئے کوئی واضح اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ تاہم  سوموار کے روز اسپیکر کیون میکارتھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کانگریس اور بائیڈن انتظامیہ ابھی تک ہونیوالے گفت و شنید کے دو ادوار میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے فریقین میں ڈیڈلاک موجود ہے۔ جسے دور کئے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے۔

اسپیکر سینیٹ نے کہا کہ کسی مشترکہ حل تک پہنچنے کیلئے فیڈرل گورنمنٹ کو مزید آپشنز دیئے جائیں گے جس کے لئے ان سے جلد ہی ملاقات کی جائے گی۔

امریکی حکام اس بارے میں کیا کہ رہے ہیں.؟

سیکرٹری خزانہ اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اپنے علیحدہ علیحدہ پریس ریلیز میں ریپبلکنز پر امریکی تاریخ کے اہم ترین ایشو کو سیاسی مراعات کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔ جینیٹ ییلین نے کہا کہ جزوی کی بجائے مکمل پیکیج دیا جائے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ابھی تک ہونیوالی گفتگو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔ اس لئے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ڈیفالٹ آپشن زیرغور نہیں ہے۔ دریں اثناء امریکی صدر نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ جزوی یا مکمل ڈیفالٹ امریکہ کے بطور عالمی طاقت کردار پر سوالیہ نشان لگا دے گا۔ تنخواہوں یا بلز کی عدم ادائیگی لاکھوں امریکیوں کیلئے مشکلات پیدا کرے گی۔ جبکہ نجی شعبے میں خاص طور پر بینکنگ سیکٹر کیلئے لیکوئیڈیٹی کے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔

مارکیٹس کی صورتحال .

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس 388 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 33618 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 33569 سے 33879 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 28 کروڑ سے زاید شیئرز کا لیں دین ہوا . 

امریکی اسٹاکس میں دن کا مندی پر اختتام . US Shut Down پر مذاکرات جاری

دوسری طرف Nasdaq کے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں اختتامی سیشنز کے دوران شدید فروخت دیکھی گئی۔ انڈیکس 207 پوائنٹس مندی کے ساتھ 13063 پر بند ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 13033 رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 89 کروڑ 32 لاکھ رہا

امریکی اسٹاکس میں دن کا مندی پر اختتام . US Shut Down پر مذاکرات جاری

S&P500 میں 63 پوائنٹس کی مندی سے  انڈیکس 4273 پر بند ہوا۔۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا مندی پر اختتام . US Shut Down پر مذاکرات جاری

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں فروخت کا زبردست رجحان نظر آیا۔ انڈیکس 212 پوائنٹس نیچے 15381 پر بند ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا مندی پر اختتام . US Shut Down پر مذاکرات جاری

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button