گولڈ کی قدر میں شدید مندی ، فیڈرل ریزرو کے بیانات اور US Shut Down

سنہری دھات 1884 کی سپورٹ پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

گولڈ کی قدر میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ فیڈرل ریزرو کی طرف سے بیانات اور US Shut Down کے خدشے کی وجہ سے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

فیڈرل ریزرو کی طرف سے بیانات کے گولڈ کی قدر پر اثرات۔

فیڈرل ریزرو کے پالیسی ساز رکن نیل کاشکاری نے عالمی نشریاتی ادارے CNBC کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنا مرکزی بینک کا بنیادی ہدف ہے۔ جس کے لئے Interest Rate میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس فیصلے کا دارومدار معاشی رپورٹس پر ہے۔ ان کے اس بیان سے کسی سمت کے بغیر ٹریڈ کرتی مارکیٹ کے Risk Assets کی فروخت میں اضافہ ہوا۔ اس لہر سے سے گولڈ بھی متاثر ہوا ہے۔ مارکیٹ پلیئرز سائیڈ لائن ہو کر نئی پوزیشنز لینے سے گریز کر رہے ہیں۔

US Shut Down کا خدشہ

عالمی مارکیٹس میں US Shut Down کے خطرے سے مارکیٹ پلیئرز سائیڈ نظام زر بکھرنے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ امریکہ میں ایک مرتبہ پھر قرض کی حد ختم ہونے پر حکومت کے ڈیفالٹ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال کے دوران عارضی طور اس مسئلے کو سینیٹ کی کمیٹی نے خصوصی فنڈنگ کے ذریعے حل کیا تھا۔ تاہم اس بار یہ معاملہ اس حد تک سنگین شکل اختیار کر گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو تمام امریکی محکمے بند ہونے کا امکان ہے۔

یہی وجہ ہے کہ رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں۔ آج امریکی ڈالر انڈیکس 10 ماہ کی بلند ترین سطح 106.23 پر دیکھا گیا۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کماڈٹیز اور ٹریڈنگ اثاثے محدود رینج میں مندی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں ۔ ادھر امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں اتار چڑھاؤ بھی جاری ہے۔ جس کے بعد یہ 4.67 فیصد کی سالانہ بلند ترین سطح پر آ گئی ۔ تاہم امریکی سیشنز کے دوران ان میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مذاکراتی عمل میں کیا پیشرفت ہوئی؟

آج US Shut Down کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ڈیموکریٹس اور ریپبلن اراکین سینیٹ ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے دعوی کیا ہے کہ صورتحال کو قابو کرنے کے لئے مذاکرتی عمل میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ ایوان نمائندگان میں واضح اکثریت نہ ہونے کے باعث ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز کی سپورٹ درکار ہے۔اسی نقطے پر موخر الذکر ممبرز اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

گولڈ اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ 19 سو کی نفسیاتی سطح بریک ہونے کے بعد یہ بیئرش ریگریڈن چینل اجتیار کئے ہوئے ہے۔ سوموار سے سنہری دھات بتدریج گراوٹ کی شکار ہوئی۔ علاوہ ازیں ڈیلی چارٹ پر ٹیکنیکی انڈیکیٹرز بھی منفی منظرنامہ پیش کر رہے ہیں۔ یہاں پر گولڈ کی مضبوط سپورٹ 1885 ہے۔ جس کے بریک ہونے پر اس یہ 1835 کی طرف جا سکتا ہے۔۔ کیونکہ وسطی یورپی سیشنز کے دوران فروخت کا خاصا دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

گولڈ کی قدر میں شدید مندی ، فیڈرل ریزرو کے بیانات اور US Shut Down

اسکے سپورٹ لیولز 1885 , 1875 اور 1854 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1905 1915 اور 1925 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button