US Jolts Jobs Opening Data ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں تیزی۔

اگست 2023ء کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ میں نئی ملازمتوں کی تعداد 96 لاکھ 61 ہزار رہی۔

US Jolts Jobs Opening Data ریلیز کر دیا گیا۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں تیزی جبکہ اسٹاکس میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

US Jolts Jobs Opening Data کی تفصیلات۔

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں اگست 2023ء کے دوران U.S Labor Market میں جاری ہونیوالی نئی ملازمتوں کی تعداد 96 لاکھ 61 ہزار رہئ۔ معاشی ماہرین 88 لاکھ کانٹریکٹس کی پیشنگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ جولائی میں یہ تعداد 88 لاکھ 20 ہزار رہی تھی۔ اس طرح ہائر کئے جانیوالے پروفیشنلز کی تعداد میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 3.7 فیصد کی تھی۔

US Jolts Jobs Opening Data ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں تیزی۔

اپنے عہدوں سے استعفی دینے والوں کی شرح 3.6 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ جولائی کی ریڈنگ بھی اتنی ہی تھی۔ رپورٹ سے امریکی لیبر مارکیٹ پر Inflation اور Recession کے دباؤ میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں وسعت کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ بتاتے چلیں کہ اسے شماریاتی بیورو کا لیبر سروے بھی کہا جاتا ہے اور اسکی اہمیت US Non Farm Payroll کے بعد تمام رپورٹس مئں سب سے زیادہ ہے۔ جس سے انڈسٹری کی حقیقی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور US Bonds Yields میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ موخرالذکر U.S Sessions کے دوران 6 بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 4.74 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ ان میں تیزی کے منفی اثرات اسٹاکس اور دیگر ٹریڈنگ اثاثوں پر مرتب ہوئے ہیں۔ Dow Jones Industrial Average کے ابتدائی سیشن میں 3 سو سے زائد ہوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button