گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ ، ADP Employment Data اور US Bonds Yields اتار چڑھاؤ
گولڈ محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . آج جاری ہونے والی ADP Employment Report سے حاصل ہونے والا ایڈوانٹیج US Oil Inventories اور ISM Services Data کے منفی اعداد و شمار سے کم ہو گیا .
ADP Employment Data کے بعد گولڈ میں بحالی لیکن دیگر رپورٹس سے اثر زائل .
ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سپتمبر 2023 کے دوران US Labor Market میں 89 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 53 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک لاکھ 77 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .
رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 95 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور کارپوریٹ سیکٹر میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 5.٩ فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 9 فیصد سے تجاوز کر گئی .
رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور لیبر مارکیٹ پر مانیٹری پالیسی کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے . مارکیٹ پلیئرز رواں ہفتے US Non Farm payroll کے اعداد و شمار بھی توقع سے کم رہنے کا خدسہ ظاہر کر رہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر امریکی ڈالر میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 6 بنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی .
US oil Inventories اور ISM Services Data کے اثرات.
گولڈ اور کموڈیٹیز کو ADP Employment Data سے حاصل ہونیوالا ایڈوانٹیج بعد میں جاری ہونے والے ڈیٹا سے کم ہو گیا .US oil Inventories کے خلاف توقع 22 لاکھ بیرل تیل کمی کو ظاہر کرتے ہوئے اعداد و شمار رسک فیکٹر میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ ISM Services ڈیٹا سےبھی امریکی ڈالر انڈکس کو تقویت ملی . اس طرح ہم کہ سکتے ہیں کہ آج کی معاشی رپورٹس ملے جلے ڈیٹا پر مشتمل تھیں . جس سے اگرچہ مارکیٹ موڈ کسی حد تک بحال ہوا ہے تاہم ان سے مارکیٹس میں بھرپور والیوم نہیں آ سکا .
تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتبار سے گولڈ ابھی بھی اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے بیرش طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہے . ریلٹو سٹرینتھ انڈیکس اپنے واسطی نقطے پر اوور سولڈ ایریا میں ہے . جو اس سطح سے اوپر بحالی کی ریلی اور خرید داری کے امکانات کو ظاہر کر رہا ہے .تکنیکی انڈیکیٹرز بھی یہاں پر 1830 کی طرف ریلی کی پیشگوئی کر رہے ہیں .
اسکے سپورٹ لیولز 1814 ، 1804 اور 1794 جبکہ مزاحمتی حدیں 1824 ، 1834 اور 1844 ہیں . تیسری مزاحمت عبور ہونے پر اسکے لئے 1870 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائیگا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔