UK Retail Sales Report برطانوی معیشت کے بارے میں کیا ظاہر کر رہی ہے.؟
ستمبر 2023 کے دوران ریٹیل سیلز انڈسٹری کے حجم میں 0.9 فیصد کمی واقع ہوئی
UK Retail Sales Report جاری کر دی گئی ہے . جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے . واضح رہے کہ ستمبر 2023 کا ڈیٹا توقعات سے منفی رہا ہے .
UK Retail Sales Report کی تفصیلات.
برطانوی دفتر برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 کے دوران ریٹیل سیلز انڈسٹری کے حجم میں 0.9 فیصد کمی واقع ہوئی ، جبکہ 0.2 کی پیشگوئی کی جا رہی تھی . ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو اگست 2023 کے دوران اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا تھا . اس طرح ایک مرتبہ پھر برطانوی معیشت افراط زر کی شکار نظر آ رہی ہے . جبکہ صارفین کی قوت خرید میں بھی کمی ظاہر ہو رہی ہے .
کیا برطانوی معیشت Recession کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے . ؟
یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے دنیا کی یہ طاقتور ترین اقتصادی طاقت معاشی بحالی کی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . گزشتہ دو سالوں کے دوران پاچ وزرائے اعظم کوئی ٹھوس پلان نہ دینے کے سبب تبدیل ہوئے ، خود رشی سوناک کی مرتبہ ملک میں کساد بازاری یعنی Recession کا اعتراف کر چکے ہیں . جبکہ انکی پیشرو لیز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں . اگرچہ حالیہ عرصے میں Consumer Price Index میں کمی آئی ہے تاہم اسوقت بھی ملک میں توانائی کا شدید بحران جاری ہے ، جن کی قیمتیں دوسری عالمی جنگ کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں .
UK Retail Sales Report کیا ہے اور یہ معیشت کی کیسے عکاسی کرتی ہے .
برطانوی محکمہ شماریات کی جاری کردہ یہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے نہ صرف ملکی ریٹیلز سیلز انڈسٹری کی صورتحال واضح ہوتی ہے بلکہ روزمرہ اشیاء پر افراط زر (Inflation) کے حقیقی اثرات کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے صارفین کی قوت خرید اور مارکیٹ میں طلب کی حقیقی صورتحال کا بھی اندازہ لگایا جاتا ہے .
ریٹیل سلز انڈسٹری کے حجم میں گاڑیوں اور ہیوی مشینری کی صنعت کو شامل نہیں کیا جاتا . بلکہ صرف روز مرہ اشیائے ضروریہ جن میں ذرائع توانائی بھی شامل ہیں کی خاص معاشی عرصے کے دوران ریڈنگ نوٹ کی جاتی ہے .
مارکیٹ کا ردعمل .
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے . یورپی سیشنز کے دوران برطانوی ٹریڈنگ اثاثہ 1.2123 کی سطح پر منفی سمت اپنائے ہوئے ہے .
دوسری طرف برطانوی بینچ مارک انڈیکس FTSE100 کے ابتدائی سیشن کے دوران 66 پوائنٹس کی کمی واقع ہو چکی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔