کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی ، بٹ کوئن 30 ہزار ڈالرز کی سطح عبور کر گیا .

مثبت رجحان کی بنیادی وجہ US SEC کی طرف سے Spot Bitcoin اور ETF پر عاید پابندیوں کا خاتمہ ہے . 

کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . آج ایشیائی سیشنز کے دوران بٹ کوئن 30 ہزار ڈالرز کی سطح عبور کر گیا . اسوقت اگرچہ یہ اسے برقرار نہیں رکھ سکا ، تاہم اسی کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . آج کے اس مثبت رجحان کی وجہ US SEC کی طرف سے Spot Bitcoin اور Exchange Traded Funds یعنی ETF پر عاید پابندیوں کا خاتمہ اور انھیں دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کی طرح ٹریڈ کی اجازت دیا جانا ہے . 

US SEC کے اعلان سے کرپٹو کرنسیز میں تیزی کی لہر.

نیو یارک کی فیڈرل عدالت نے رواں سال اگست میں امریکی ریگولیٹری ادارے US SEC کی سپاٹ بٹ کوئین اور ETF کے خلاف درجواست مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد رواں ماہ اس حوالے سے کی جانیوالی اپیل بھی غیر موثر رہی تھی .

عدالتی فیصلوں کے باوجود ریگولیٹری ادارہ پس و پیش سے کام لیتا رہا اور تین ہفتوں تک ان فنڈز پر پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے فنانشل افیئرز  نے دو بار خط لکھ کر ادارے کو عدالتی احکامات کی پاس داری کا کہا تھا .

دوسری طرف مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی مارکیٹس پر بری طرح سے اثر انداز ہو رہی ہے . روایتی ٹریڈنگ اثاثوں کی بجائے ڈیجیٹل انڈسٹری اس وقت مارکیٹ پلیئرز کی توجہ کی مرکز بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے. جبکہ زیادہ تر ایکسچینجز اسرائیل کے لئے خصوصی فنڈز بھی قائم کر رہی ہیں .

مارکیٹ کی صورتحال

آج ایشیائی سیشن کے آغاز پر Bitcoin سمیت تمام Crypto Currencies کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ BTC آج 11 سو ڈالرز سے زائد کے اضافے سے 30 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کر گیا۔ اگرچہ یورپی سیشنز کے دوران یہ اس سے نیچے آ گیا  تاہم اسکے قریب ہے ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے .

کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی ، بٹ کوئن 30 ہزار ڈالرز کی سطح عبور کر گیا .

ایتھیریئم (ETH) 38 ڈالرز کی تیزی سے 1607 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 1562 سے 1631 کے درمیان ہے۔

لائٹ کوائن میں بھی 3.54 فیصد بحالی ہوئی ہے۔ LTC اسوقت 63.57 ڈالرز کے قریب اپنے بلش زون میں داخل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ  یہ Altcoin گذشتہ تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔ جس کے بعد اس کی قدر میں 9 ڈالرز کی بحالی ہوئی ہے۔

litecoin

کرپٹو انڈسٹری میں اس فیصلے کے بعد سرمایہ کاری کی ایک نئی لہر نظر آ رہی  ہے . گزشتہ برس نومبر میں منظر عام پر آنے والے FTX Gate Scandal کے بعد پہلی بار اسکی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 70 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیی ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button