PSX میں تیزی ، SBP Monetary Policy بغیر تبدیلی کے برقرار رہنے کا امکان اور الیکشن کمیشن کی یقین دھانی.
KSE100 انڈیکس مسلسل چوتھے روز 51 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر بند ہوا ۔
PSX میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا۔ جسکی بنیادی وجوہات SBP Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھنے کے امکانات اور الیکشن کمیشن کی طرف سے بروقت انتخابات کی یقین دہانی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آج مسلسل چوتھے کاروباری سیشن کے دوران KSE100 نفسیاتی سطح (Psychological Level) 51 ہزار سے اوپر بند ہوا۔ اس طرح گلوبل اسٹاکس انڈیکس میں اسکی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
SBP Monetary Policy کے PSX پر اثرات۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج Monetary Policy کا اعلان کرنیوالا ہے۔ اس حوالے سے Monetary Policy Committee کا غیر معمولی اجلاس جاری ہے۔ جس کے اختتام پر پریس ریلیز جاری کیا جائے گا۔
پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں Inflation اور Interest Rate سب سے زیادہ ہے۔ اختتام ہفتہ پر محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ CPI رپورٹ میں افراط زر کی شرح 31 فیصد سے زائد آئی ہے۔ جو کہ ارجنٹائن اور ترکی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں بہتری آئی۔ جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی۔ تاہم اس سے Consumer Price Index کی سالانہ شرح یعنی مہنگائی کی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑا۔
ایک ماہ کے دوران گورنر مرکزی بینک شمشاد اختر کے بیانات سے معاشی ماہرین شرح سود 23 فیصد پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ انہوں نے افراط زر کنٹرول کرنے کے لئے بانڈز آپریشن شروع کئے جانے کا بھی عندیہ دیا۔ جن سے کیپٹل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے اور سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا۔
چیف الیکشن کمیشن کی یقین دہانی۔
ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے گذشتہ کئی ماہ سے بے یقینی نوٹ کی جا رہی ہے۔ یہی وہ محرک ہے جو معاشی سرگرمیوں کو محدود رکھے ہوئے تاہم آج نگراں وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے بعد چیف الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات جنوری کے اختتام پر ہی ہوں گے۔ اور اس حوالے سے کسی تاخیر کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے بعد شروع کی جانیوالی حلقہ بندیاں رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہو جائیں گی۔ جس کے بعد الیکشنز میں تاخیر کا کوئی امکان نہی ہے۔ اس اعلان کو شیئر بازار میں انتہائی مثبت ٹریگر کے طور پر لیا گیا اسف خریداری کا بھرپور رجحان دیکھا گیا۔
مارکیٹ کی صورتحال۔
KSE100 انڈیکس میں معاشی سرگرمیاں 539 پوائنٹس کے اضافے سے 51482 پر بند ہوئیں۔ اسکی بلند ترین سطح 51505 رہی۔
دوسری طرف KSE30 میں بھی دن کا اختتام 152 پوائنٹس اوپر 17650 پر ہوا۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 17472 سے 17661 کے درمیان رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔