ADP Employment Data ریلیز ، گولڈ کی قدر میں تیزی ، امریکی ڈالر میں گراوٹ.
اکتوبر 2023 کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 13 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا
ADP Employment Data ریلیز کر دیا گیا . توقعات سے منفی ریڈنگ آنے پر گولڈ میں تیزی جبکہ امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے .
ADP Employment Data کی تفصیلات.
ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 13 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 50 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 89 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .
رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 95 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور کارپوریٹ سیکٹر میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 5.٩ فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 9 فیصد سے تجاوز کر گئی .
رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور لیبر مارکیٹ پر مانیٹری پالیسی کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے . مارکیٹ پلیئرز رواں ہفتے US Non Farm payroll کے اعداد و شمار بھی توقع سے کم رہنے کا خدسہ ظاہر کر رہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر امریکی ڈالر میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 6 بنیادی پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے .
مارکیٹ کا ردعمل.
امریکی لیبر مارکیٹ کی منفی رپورٹ جاری ہونے پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں کئی روز سے مندی کے شکار یورو کی قدر میں کسی حد تک بحالی دیکھی جا رہی ہے . جو کہ یورپی سیشنز کے دوران 1.0526 پر آ گیا ہے .
دوسری طرف آج صبح سے مندی کا شکار گولڈ رپورٹ جاری ہونے کے بعد 1985 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔