Crude Oil کی قدر میں بحالی ،Israel روزانہ 4 گھنٹے کی جنگ بندی کیلئے تیار .
White House confirmed the news and said that will send Humanitarian aid for Gaza.
Crude Oil کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے . جسکی بنیادی وجہ Middle East War میں وقفے کے بارے میں آنیوالی خبریں ہیں . جس کے بعد خطے میں جنگ کے پھیلنے اور Strait of Hormuz بند ہونے کے خدشات میں کمی آئی ہے .
White House کی طرف سے جاری کئے جانے والے بیان میں مزید کیا کہا گیا اور اس سے Crude Oil پر کیا اثرات مرتب ہوئے. ؟
White House کی طرف سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ Israel روزانہ 4 گھنٹوں کی جنگ بندی کے لئے تیار ہو گیا ہے . مزید برآں اس دوران Rifa Crossing کو بھی کھولا جائیگا ، نیز آنے والی امداد پر کسی قسم کا حملہ نہیں کیا جائیگا .
بیان میں بتایا گیا ہے کہ United States متاثرہ علاقے میں انسانی اور طبی امداد جاری رکھے گا اور علاقے سے اپنے شہریوں کا انخلا بھی یقینی بنائے گا . اس بارے میں US President جو بائڈن نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا پیغام شیر کیا ہے .
یہی وہ محرک ہے جس کی وجہ سے Crude Oil کے سرمایہ کاروں کی طرف سے بھرپور خرید داری جاری ہے. Saudi Arabia کی زیر قیادت OPEC کی طرف سے European Zone کو آئل کی سپلائی بند ہونے کے Risk Factor میں کمی کے مارکیٹ موڈ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں .
مشرق وسطیٰ کے حالات نہ صرف Europe بلکہ پوری دنیا کو یوکرین کے بعد ایک نئے بحران میں مبتلا کر سکتے ہے .کیونکہ اس خطے کے Supply Routes آبنائے ہرمز سے لے کر Suez Canal تک اہم ترین Logistic Line کو کنٹرول کرتے ہیں اور اسی بنا پر اسے دنیا کی معاشی شاہ رگ کہا جاتا ہے . بالخصوص Russia کی طرف سے تیل و گیس کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد خطے کا Persian Gulf اور افریقی ممالک پر انحصار بڑھ گیا ہے .
اگر خطّے میں تصادم کی صورتحال برقرار رہی یا اس جنگ وسعت اختیار کر گئی اور عرب ممالک کسی مشترکہ معاشی بائیکاٹ کی طرف چلے گئے تو Europe میں اقتصادی بحران Recession کی شکل اختیار کر سکتا ہے . جس کے بعد عالمی مالیاتی نظام بھی بکھر سکتا ہے.
مارکیٹ کی صورتحال .
ایک ہفتے کی گراوٹ کے بعد WTI کی قیمت دوبارہ 76 ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے .US Sessions کے آغاز پر اسکی قدر میں 1 فیصد سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے .
دوسری طرف برینٹ آئل بھی 1 ڈالر سے زائد کی تیزی سے 81 ڈالرز فی بیرل کے قریب آ گیا ہے .اس سے قبل یہ 78 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تھا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔