یورپی اسٹاکس میں مندی ، ارننگ رپورٹس ،کساد بازاری کا خدشہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال
عالمی مارکیٹس میں Risk Assets کی فروخت اور محفوظ سمجھے جانیوالی دھاتوں کی خرید داری میں اضافہ ہوا ہے
یورپی اسٹاکس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جس کی بنیادی وجوہات مختلف کمپنیوں کی ارننگ رپورٹس جاری ہونے کے بعد ہونے والی فروخت ، معاشی ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد خطّے میں کساد بازاری کا خطرہ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال ہیں .
یورپی کمپنیوں کی ارننگ رپورٹس.
مختلف یورپی کمپنیوں کی ارننگ رپورٹس آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ اور پوزیشنز خالی کرنے کا سلسلہ جاری ہے . ڈوتچے بینک کی شاندار رپورٹ کے بعد اسکی اسٹاک ویلیو میں 7 فیصد اضافہ ہوا . جبکہ اعلان کردہ بونس شیئرز کی تعداد 5 فیصد ہے . آج کے سیشن میں Barclays ، AkzoNobel اور Carrefour کے سہ ماہی نتائج کا اعلان بھی کیا گیا . جن کی طرف سے 10 سے 15 فیصد Dividend جاری ہونے سے زبردست پرافٹ ٹیکنگ نظر آئی.
کساد بازاری کے خطرات یورپی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں .؟
گزشتہ روز ریلیز ہونے والی European PMI Reports توقعات سے کم رہی ہیں . جس سے خطّے میں Recession کے خطرات بڑھ گئے ہیں . یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر طلب کم ہونے کے خدشے سے مارکیٹ پلیئرز محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .
عالمی مارکیٹس میں Risk Assets کی فروخت اور محفوظ سمجھے جانیوالی دھاتوں بالخصوص گولڈ کی خرید داری میں اضافہ ہوا ہے . واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے بعد سے جہاں دنیا بھر می آئل و گیس کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کی شکار ہیں وہیں یورپ میں یہ ریکارڈ سطح پر آ گئی ہیں .
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کی تازہ ترین پیشرفت کے بعد عالمی سطح پر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں . جس سے کرنسیز کی طلب و قدر میں کمی واقع ہوئی ہے . دریں اثنا ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بیانات سے کروڈ آئل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . جس سے آنیوالے دنوں میں مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال دیکھنے میں آ سکتی ہے . اسی وجہ سے دھاتوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
افراط زر کے بڑھتے ہوئے اثرات یورپی زون کو کساد بازاری کی طرف دھکیل رہے ہیں ، سرمایہ کار اس خطرے کو بھانپتے ہوئے اسٹاکس فروخت کر رہے ہیں .
مارکیٹ کی صورتحال.
FTSE100 میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔ برطانوی بینچ مارک انڈیکس 5 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 7395 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7368 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 14 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
Dax30 میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انڈیکس ٩ پوائنٹس کی کمی سے 14870 کی سطح پر منفی سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ ہے۔
یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی یہی صورتحال جاری ہے۔ کمپوزیٹ انڈیکس223 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 27349 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 28 کروڑ 7 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .
سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں 22 ، HEX میں 2 جبکہ Euronext میں 5 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔