PSX میں زبردست تیزی ، KSE100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا.

Positive negotiations with IMF led the Financial Markets to the Ever High , jumped 1000 points today.

PSX میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے ، گزشتہ روز Iqbal Day  کی تعطیل کے بعد آج معاشی سرگرمیوں کے آغاز پر ہی 1000  پوائنٹس اضافے سے   KSE100 تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا. International Monetary Fund کے ساتھ کامیاب مذاکرات سے سرمایہ کاری کے رجحان پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں .

IMF کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور PSX پر اثرات.

IMF  کا ایک وفد  Financial Assistance Program کے پہلے جائزے کے لئے  اسلام آباد میں موجود ہے ، جو 9 ماہ کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت مستقبل کے حوالے سے اصلاحات کا جائزہ لے رہا ہے . Finance Division کے مطابق اب تک ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور Finance Gap پورا کرنے کے حوالے سے تمام تجاویز پر فریقین میں اتفاق ہوا ہے . خیال رہے کہ اس جائزے کے بعد Pakistan کو 80 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائیگی ، جبکہ دوسرا جائزہ آئندہ سال فروری میں ہو گا .

مذاکرات کا پس منظر .

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت IMF سے 13 جولائی کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی تھی۔ جبکہ نومبر جائزے کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ Standby Arrangements  کے تحت ہونیوالے اس معاہدے کے تحت 9 ماہ کے اس پروگرام میں پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پروگرام جاری رہنے کی صورت میں دوسرا جائزہ فروری میں ہو گا۔ اس شیڈول سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا .

8 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد رواں برس جولائی میں طے پانیوالے اس معاہدے کی شرائط خاصی سخت تھیں۔ جن میں بجلی، گیس اور پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ، خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی Privatization اور Tax System کی شفافیت شامل تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نکات پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ جبکہ Pakistan International Airlines سمیت زیادہ تر حکومتی تحویل کے اداروں کی Privatization کا عمل National commission کے تحت جاری ہے۔

معاشی ماہرین کی رائے .

Blink Capital Management کے Chief Executive حسن مقصود کا کہنا ہے کہ اگرچہ Capital Market میں بڑی کمپنیوں کی اسٹاک ویلیو میں اضافہ ہوا اور KSE100 بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا. تاہم اگر تمام سیکٹرز کا جائزہ لیں تو اسوقت Market Capitalization متوقع لیول سے نیچے ہے .

اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2017 میں انڈیکس 53 ہزار پر تھا اور مارکیٹ میں سرمائے کا حجم 70 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا تھا . لیکن اسوقت 55 ہزار پر آنے کے باوجود جو کہ Global Stocks میں تیسرا بلند ترین لیول ہے ہماری Market Capitalization محض 27 ارب ڈالر ہے . BCM کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر آپ KSE30 کو دیکھیں تو یہ اب بھی اپنی بلند ترین سطح سے 34 فیصد نیچے ہے ، جو کہ ظاہر کر رہا ہے کہ شیئرز بازار میں Real Sector Growth نہیں ہو رہی . 

ARY News سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور تجزیہ کار آصف قریشی کہتے ہیں کہ بلاشبہ انڈیکس کا بلند ترین سطح پر جانا انتہائی خوش آئند ہے تاہم اسوقت کمپنیوں کی shares Value میں اس تناسب سے اضافہ نہیں ہوا . تاہم چند بڑی کمپنیوں نے سرمائے کا اچھا حجم حاصل کر لیا ہے .

اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2017 میں Mari Petroleum کی شیئرز ویلیو 19 سو روپے تھی ، جبکہ انڈیکس 50 ہزار سے اوپر تھا . تاہم آج جبکہ انڈیکس اس سے کہیں اوپر ہے ، اسکی قدر 8 روپے فی شیئر ہے . اسی طرح SSGC کا ایک شیئر جو کہ 6 سال قبل 45 روپے تھا آج محض  12 روپے ہے ،آصف قریشی  نے حسن مقصود کی اس بات سے اتفاق کیا کہ یہاں Real Sector Growth نہیں ہو رہی . 

مارکیٹ کی صورتحال .

KSE100 انڈیکس 1052 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 55314 پر آ گیا ہے ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 54371 سے 55314 کے درمیان ہے .

PSX میں زبردست تیزی ، KSE100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 377 پوائنٹس اوپر 18559 پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی بلند ترین سطح 18567 ہے .

KSE30
KSE30

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button