USDCAD میں تیزی ، Crude Oil کی قدر میں کمی اور Middle East War کے اثرات.

USDCAD is trading above Psychological level of 138 during European Sessions as uncertainty in Crude.

USDCAD کی قدر میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں Crude Oil  کی قدر میں کمی اور Middle East کی صورتحال ہیں .European Sessions کے دوران یہ 138 کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .

USDCAD  کا Crude oil کی قیمتوں سے تعلق.

Canada ہمسایہ ملک United States کو Oil سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے . WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ OIL اور Canadian Dollar دونوں کی قدر کا ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے . کیونکہ Crude کی قدر میں اضافے سے USD کی Canadian Market میں Liquidity زیادہ ہو جاتی ہے . جبکہ قیمتوں میں کمی سے USD to CAD کو مثبت ٹرگر ملتا ہے .

Middle East War اور OPEC Report کے اثرات.

ایک سال کی بلند ترین سطح پر آنے کے بعد گذشتہ ہفتے سے Crude کی قیمتوں میں OPEC کی طرف سے پیداوار میں کمی کے بارے میں متضاد بیانات کے بعد کروڈ آئل 80 ڈالرز فی بیرل سے نیچے آ گیا۔ یہ وہ بنیادی محرک ہے جو Canadian Dollar  میں مندی جبکہ اسکے مقابلے میں US Dollar میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

آج Saudi Arab کی زیر قیادت تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم OPEC کی خصوصی رپورٹ جاری کی جائیگی ، جس میں Middle East War کے اثرات اور Iran کی طرف سے Strait of Hormuz کی ممکنہ بندش کے بعد کی ممکنہ صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا . اسی وجہ سے آج Canadian Dollar دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے .

Lebanon تک وسعت کے خطرات.

گزشتہ دو روز سے Lebanon میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ جہادی تنظیم Hizballah اور اسرائیل کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں . جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اگر جنگ لبنان تک وسعت اختیار کر گئی تو Beruit کو Gaza جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا . ادھر Hizballah کے سربراہ حسن نصراللہ نے دھمکی دی ہے کہ صیہونی ریاست کا وجود ختم کر دیا جائے گا . انہوں نے Gaza کو موجودہ صدی کا سب سے بڑا المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مظلوم فلسطینیوں کے لئے کچھ نہ کر پائے تو انکا ضمیر ہمیشہ ملامت کرتا رہے گا .

انہوں نے White House کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جنگ میں ظالم کا ساتھ نہ دے ورنہ امریکی بحریہ کے Gulf میں موجود جہاز تباہ کرنے کے لئے درکار اسلحہ بھی ان کے پاس موجود ہے . اس صورتحال میں Crude اور Canadian Dollar کے سرمایہ کار انتہائی غیر یقینی صورتحال کے شکار ہیں . کیونکہ اگر جنگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل گئی تو سپلائی کا Logistic Route بند ہو جائیگا .

USDCAD کا تکنیکی جائزہ.

European Sessions کے دوران USDCAD  گزشتہ 10 ماہ کی بلند ترین سطح 1.3800  کو عبور کر گیا . ۔ یہ اسکی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ہے۔

USDCAD میں تیزی ، Crude Oil کی قدر میں کمی اور Middle East War کے اثرات.
USDCAD

اسکی 20SMA کا لیول 1.3744 جبکہ طویل المدتی 100 روزہ اوسط 1.3605 اور 200SMA کی سطح 1.3659 ہے . موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.3805 ، 1.3760 اور 1.3705 ، مزاحمتی حدیں 1.3820 ، 1.3860 اور 1.3920 ہیں. اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بلش ہے جبکہ تیسری سپورٹ بریک ہونے تک تیزی کی ریلی جاری رہنے کی توقع ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button