PSX میں دن کا مثبت اختتام ، سربراہ IMF کا بیان.

Kristalina Georgieva said, agreement with Pakistan is expected this week

PSX میں کاروباری دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . جس کی بنیادی وجہ سربراہ IMF کا Pakistan کے ساتھ معاہدے کے بارے میں اعلان ہے .

Kristalina Georgieva نے اپنے بیان میں کیا کہا. ؟

International Monetary Fund کی Managing Director نے امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ Pakistan کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں ہفتے کے اختتام تک ڈیل مکمل ہو جائیگے ، واضح رہے کہ انکا یہ بیان IMF Mission For Pakistan کے چیف نیتھن پورٹر کی اسلام آباد میں تعنیات United Arab Emirates کے سفیر سے ملاقات اور Foreign Financing کیلئے انکی یقین دہانی حاصل کرنے کے اگلے دن سامنے آیا ہے . 

انہوں نے کیا کہ ہم چاہتے تھے کہ جنوبی ایشیائی ملک Tax Revenue کو اپنے GDP کے 15 فیصد تک وسعت دے ، تاہم حکومت پاکستان تمام کوششوں کے باوجود 9 فیصد تک ہی پہنچ پائی. جبکہ خسارہ UAE کی مدد سے پورا کرنا چاہتی ہے . اس سلسلے میں تمام تر بات چیت مکمل ہو چکی ہے اور کسی قسم کا ڈیڈ لاک موجود نہیں ہے .

IMF کے ساتھ POLICY Level Negotiations کے PSX پر اثرات.

IMF  کا ایک وفد  Financial Assistance Program کے پہلے جائزے کے لئے  اسلام آباد میں موجود ہے ، جو 9 ماہ کے Bail Out Package کے تحت مستقبل کے حوالے سے اصلاحات کا جائزہ لے رہا ہے . Finance Division کے مطابق اب تک ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور Finance Gap پورا کرنے کے حوالے سے تمام تجاویز پر فریقین میں اتفاق ہوا ہے . خیال رہے کہ اس جائزے کے بعد Pakistan کو 71 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائیگی ، جبکہ دوسرا جائزہ آئندہ سال فروری میں ہو گا

اس خبر کے سامنے آنے پر PSX کے اختتامی سیشن میں تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے قبل Capital Market محتاط انداز اختیار کئے ہوئے تھی .

Pakistan اور عالمی ادارے کے درمیان معاہدہ.

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت IMF سے 13 جولائی کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی تھی۔ جبکہ نومبر جائزے کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ Standby Arrangements  کے تحت ہونیوالے اس معاہدے کے تحت 9 ماہ کے اس پروگرام میں پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پروگرام جاری رہنے کی صورت میں دوسرا جائزہ فروری میں ہو گا۔ اس شیڈول سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا .

8 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد رواں برس جولائی میں طے پانیوالے اس معاہدے کی شرائط خاصی سخت تھیں۔ جن میں بجلی، گیس اور پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ، خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی Privatization اور Tax System کی شفافیت شامل تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نکات پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ جبکہ Pakistan International Airlines سمیت زیادہ تر حکومتی تحویل کے اداروں کی Privatization کا عمل National commission کے تحت جاری ہے۔

PSX کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 14 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 56 ہزار کا نفسیاتی ہدف برقرار رکھتے ہوئے 56680 پر آ گیا ہے ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 56433 سے 56846 کے درمیان رہی.

PSX میں دن کا مثبت اختتام ، سربراہ IMF کا بیان.
KSE100

دوسری طرف KSE30 دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد 27 پوائنٹس کی مندی سے  19000 پر بند ہوا  . اسکی کم ترین سطح 18909 رہی .

PSX میں دن کا مثبت اختتام ، سربراہ IMF کا بیان.
KSE30

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button