European Stocks میں مندی ، Earning Reports اور XI-Biden Meeting میں عسکری رابطوں کی بحالی پر اتفاق.
Siemens up 6% while Burberry is trading down 8% , investors are weighing the Financial Data.
European Stocks میں مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجوہات میں مختلف European Companies کی Earning Reports اور ایک سال کے بعد ہونے والے US-China اعلیٰ سطحی مذاکرات ہیں . جن میں 2014 سے منقطع Military Communication کی بحالی پر اتفاق ہے ، جس کے بعد US Dollar Index میں تیزی دیکھی جا رہی ہے .
Earning Reports کے European Stocks پر اثرات.
آج یورپین سرمایہ کاروں کی توجہ مختلف کمپنیوں کی Earning Report پر مرکوز ہے . Siemens کی طرف سے ریکارڈ منافع سامنے آنے کے بعد اسکی Stock Value میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے . جبکہ دیگر کمپنیوں میں Food and Personal care سیکٹر کی Burberry میں 8 فیصد گراوٹ واقع ہوئی. تفصیلات کے مطابق اس Multinational Company نے اپنی Quarterly Financial Report میں کسی قسم کے Dividend یا Bonus Shares ڈکلئیر نہیں کئے . جبکہ اسکے منافع میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی.
ان رپورٹس کے نتائج اور Dividend کے لئے Financial Books بند ہونے سے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو کر کئے جانے والے اعلانات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں .
XI-Biden Meeting اور USD کی طلب میں اضافہ .
European اور Global Stock میں مندی کی ایک اور بڑی وجہ لگ بھگ ایک سال شدید تناؤ کے شکار رہنے والے امریکہ چین تعلقات میں آنیوالا خوشگوار موڑ ہے . آج United States کے شہر سان فرانسسکو میں ہونیوالی XI-Biden Meeting کے بعد مستقبل میں رابطوں اور معطل Military Communication کو دوبارہ بحال کئے جانے پر اتفاق ہوا ہے . China دنیا کی دوسسری بڑی معاشی اور سب سے بڑی صنعتی طاقت ہے .جس کی معاشی سست روی پوری دنیا کیلئے عدم استحکام رسد پیدا کرتی ہے .
ملاقات کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آنے کے بعد US Dollar کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ دیگر Currencies قدرے دفاعی انداز اختیار کر گئیں ، اسی طرح Stock کے سرمایہ کاروں میں بھی محتاط موڈ نظر آ رہا ہے .
مارکیٹ کی صورتحال.
FTSE100 میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 33 پوائنٹس کمی کے ساتھ 7451 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7342 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 9 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 59 پوائنٹس اضافے سے 15808 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ ہے۔
یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔ انڈیکس 75 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29542 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں 17 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .
Swiss Market Index میں 35، HEX میں 47 جبکہ Euronext میں 7 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔