USDJPY میں مندی کی لہر ، Open Market Intervention کسی وقت بھی شروع کی جا سکتی ہے ، Japanese Finance Minister
USD is trading below psychological level 150.00 during Asian Sessions
USDJPY میں مندی کی لہر وسعت اختیار کر گئی ہے . Japanese Finance Minister روزی اکازوا کا کہنا ہے کہ Yen کی سپورٹ کے لئے کسی بھی وقت Open Market Intervention شروع کی جا سکتی ہے . ان کے بیان سے Dollar to Yen میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جس سے یہ 150 کے نفسیاتی ہدف سے نیچے آ گیا ہے .
USDJPY پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔
آج Bank of Japan کی طرف سے Non-Scheduled Bonds Operation آغاز کیا گیا۔ جبکہ Japanese Finance Minister روزی آکازاوا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی وقت Yen کو سپورٹ دینے کے لئے Open Market Intervention شروع کی جا سکتی ہے .
Asian Sessions کے دوران USDJPY طلب میں کمی کے بعد ١٥٠ کے نفسیاتی ہدف سے نیچے آ گیا ہے ۔ خیال رہے کہ یہ BOJ کی طرف سے متعین کی گئی ریڈ لائن ہے جس کے بعد Alternative Monetary Tools یعنی Bonds Selling کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے Circulatory Money کو محدود کر کے Yen کی طلب پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
آج کئے جانے والی محدود Open Market Intervention کئی روز سے متوقع تھی . Japanese Yen اس غیر اعلانیہ آپریشن سے کسی حد تک سپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے .
کیا بڑے پیمانے پر اوپن مارکیٹ مداخلت کی جا سکتی ہے .؟
حالیہ عرصے کے دوران جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔ تاہم اس کے لئے BOJ کی سپورٹ محض زبانی دعووں اور اعلانات تک محدود رہی۔ گورنر کازو اوئیڈا کی متعدد بار موثر آپریشنز کا کہہ چکے ہیں۔ تاہم 145 کی ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود کوئی Monetary Action نظر نہیں آیا۔ یہاں تاک کہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر 150 جبکہ پرطانوی پاؤنڈ 187 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔
ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود FX آپریشن محدود پیمانے پرکیوں کیا جا رہا ہے ۔؟
جاپانی مرکزی بینک Global Financial Crisis کے آغاز سے ہی انتہائی نرم پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ Policy Rates ابھی تک منفی 0.10 کی سطح پر ہیں۔ کازو اوئیڈا کے پیشرو ہارو ہیکو کرودا نے تین بار Open Market Intervention کی تھی اور موثر انداز میں امریکی ڈالر کو 130 کے ایریا میں دھکیل دیا تھا۔ تاہم موجودہ گورنر کئی بار اعلانات کے باوجود ایسا نہیں کر سکے۔ حالانکہ عالمی صورتحال Bonds Market میں خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی تھی۔
ملٹی نیشنل معاشی ادارے Citi کے مطابق جاپانی حکام Growth Rate پر سمجھوتا کئے بغیر Yen Liquidity بڑھانا چاہتے ہیں جو بظاہر اس صورتحال میں ممکن نظر نہیں آ رہی۔
ٹیکنیکی جائزہ۔
اگرچہ Asian Sessions کے دوران US Dollar میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ تاہم اس کا Bias اسوقت نیوٹرل ہے۔ اس منظر نامے کے ساتھ یہ کسی بھی مثبت ٹریگر کے ساتھ دوبارہ 150 کی طرف پیشقدمی کر سکتا ہے ۔ تاہم 14 روزہ RSI وسطی نقطے کے قریب محدود رینج جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی یہ ریڈنگ اصلاح کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 149.60 , 149.20 اور 148.30 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 150.20 , 151.10 اور 151.70 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ رواں سال کی بلند ترین سطح پر آ جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔