PSX میں تیزی کا رجحان ، IMF کے ساتھ Tax Net بڑھانے پر مذاکرات کا آغاز.
IMF delegation reached Pakistan for dialogue on Revenue Collection
PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، جس کی بنیادی وجہ IMF کے ساتھ Revenue اور Tax Net بڑھانے کے لئے حتمی مذاکرات کا آغاز ہے ، International Monetary Fund کے تکنیکی ماہرین پر مشتمل وفد آج Pakistan پہنچا ہے ، جو پاکستانی حکام کے ساتھ Financing Gap پورا کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر بات چیت کرے گا .
IMF کے ساتھ ہونے والے مذاکرات PSX پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں.؟
International Monetary Fund کے تکنیکی ماہرین پر مشتمل وفد آج Pakistan پہنچا ہے . جو Finance Division کے ساتھ Taxation اور Revenue کے نظام کو آسان ، سادہ اور قابل رسائی بنانے کے لئے حتمی مذاکرات کا آغاز کرے گا . یہ عالمی ادارے کے Staff Level Agreement سے پہلے بات چیت کا فائنل راؤنڈ ہے . جس کے بعد IMF Executive Board معاہدے کی منظوری دے گا.
اس سے قبل Managing Director کرسٹیلینا جورجیوا امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کو انٹرویو دیتے ہوئے Pakistan کے ساتھ Financial Assistance Program جاری رہنے کی توقع ظاہر کی ، تاہم انکا کہنا تھا کہ انھیں 6 ارب ڈالرز کے Financing Gap پر تحفظات ہیں جنھیں دور کیا جانا ضروری ہے .
IMF معاہدے سے جڑی مثبت توقعات سے سرمایہ کاری کے رجحان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور آج مسلسل بارہویں روز Pakistani Capital Market مثبت منظرنامہ پیش کر رہی ہے .
عالمی ادارے کے ساتھ معاہدے پر اس سے قبل کیا ہوا.
واضح رہے کہ معاہدے کے تحت IMF سے 13 جولائی کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی تھی۔ جبکہ نومبر جائزے کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ Standby Arrangements کے تحت ہونیوالے اس معاہدے کے تحت 9 ماہ کے اس پروگرام میں پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پروگرام جاری رہنے کی صورت میں دوسرا جائزہ فروری میں ہو گا۔ اس شیڈول سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا .
8 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد رواں برس جولائی میں طے پانیوالے اس معاہدے کی شرائط خاصی سخت تھیں۔ جن میں بجلی، گیس اور پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ، خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی Privatization اور Tax System کی شفافیت شامل تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نکات پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ جبکہ Pakistan International Airlines سمیت زیادہ تر حکومتی تحویل کے اداروں کی Privatization کا عمل National commission کے تحت جاری ہے۔
مارکیٹ کی صورتحال.
KSE100 انڈیکس666 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 59700 ہزار کا نفسیاتی ہدف عبور کرتے ہوئے 59752 پر آ گیا ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 58999 سے 59795 کے درمیان رہی.
دوسری طرف KSE30 بھی 227 پوائنٹس کی تیزی سے 19864 پر آ گیا ہے . اسکی کم ترین سطح 19565 رہی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔