USDJPY میں تیزی ، Headline Inflation دو فیصد آنے تک نرم Monetary Policy برقرار رکھی جائیگی ، BOJ

US Dollar is trading near 148 during Asian Sessions, dovish comments erases demand for Yen

USDJPY میں تیزی کی لہر دیکھی جا رہی ہے . Asian Sessions کے دوران US Dollar نفسیاتی ہدف 148 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . آج جاری کی جانیوالی BOJ Commentary میں سینئر پالیسی ساز اراکین نے کہا ہے کہ Headline Inflation دو فیصد کے مقررہ ہدف سے نیچے آنے تک Easy Monetary Policy برقرار رکھی جائیگی . ان بیانات کے سامنے آنے پر Japanese Yen کی طلب میں کمی او فروخت کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے .

BOJ Commentary میں کیا کہا اور اسکے USDJPY پر منفی اثرات کیوں مرتب ہوئے.؟

آج Bank of Japan کی طرف سے جاری کی جانیوالی Commentary میں سینئر پالیسی ساز اراکین نے Headline Inflation کے مقررہ ہدف 2 فیصد حصول تک Ultra Easy Monetary Policy یعنی منفی Interest Rates برقرار رکھنے پر زور دیا ہے .

Bank of Japan کےسربراہ کازو اویدہ نے اس موقع پر کہا کہ Japanese Economy درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور Labor Market  بھی ملازمتوں کے بہتر مواقع پیدا کر رہی ہے . انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ ملک سنگین Financial Crisis کا شکار ہے اور صارفین کی قوت خرید میں کمی آئی ہے . اس بیان کے بعد Japanese Yen  میں شدید سیلنگ دیکھی گئی ، جبکہ آج صبح سے دفاعی انداز اپنائے ہوئے USD کی طلب میں اضافہ ہوا .

گورنر اویدہ نے   ملازمتوں کے مواقع پر بات چیت کی . انہوں نے مفصل انداز میں اجلاس کے شرکا اور پالیسی ساز اراکین کو بتایا کہ Jobs Opportunities اور Wages میں اضافہ دو الگ الگ پہلو ہیں پہلے کا تعلق Growth Rate اور دوسرا Inflation سے مشروط ہوتا ہے . کازو اویدہ نے مزید کہا کہ Headline کی شرح 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف تک آ جائیگی تب Labor Market  خود کار نظام کے تحت Wages میں اضافہ کر دے گی .

Open Market Intervention کے بارے میں محتاط انداز.

اگرچہ کمیٹی اراکین  نے  Consumer Price Index پر کھل کر خیالات کا اظہار کیا تاہم Japanese Yen کی گرتی ہوئی قدر کو سپورٹ دینے یا Bonds Selling Operation کے بارے میں براہ راست کچھ نہیں کہا . انہوں نے صرف یہ بتایا کہ Monetary Tools ضرورت پڑنے پر استمعال کئے جا سکتے ہیں .

تکنیکی تجزیہ.

اگرچہ Asian Sessions کے آغاز پر US Dollar میں منفی رجحان نظر آیا ۔ تاہم اس کے بعد Dovish BOJ Comments سامنے آنے پر یہ North کی جانب Bullish Bias اختیار کر گیا ۔ اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 148  کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔ تاہم 14 روزہ RSI وسطی نقطے  کے قریب محدود رینج جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

USDJPY میں تیزی ، Headline Inflation دو فیصد آنے تک نرم Monetary Policy برقرار رکھی جائیگی ، BOJ
USDJPY

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی یہ ریڈنگ ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 147.60 , 147.20 اور 146.30 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں  148.20 , 149.10 اور 149.70 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 150 اور اوپر کے لیولز کے لئے دروازہ اوپن ہو جائیگا.

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button