BOJ Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار . جاپانی ین میں گراوٹ.
بینک آف جاپان کے پریس ریلیز میں مستقبل کا کوئی روڈ میپ بھی نہیں دیا گیا .
BOJ Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا ہے . جس کے بعد جاپانی ین میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ، جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر 148 سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے .
BOJ Monetary Policy کا جائزہ.
آج بینک آف جاپان کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا. کئی روز سے منفی شرح سود ختم کرنے کی افواہوں اور بیانات کے برعکس مرکزی بورڈ نے نرم پالیسی کا تسلسل جاری رکھتے ہوے ٹرمنل ریٹس میں کوئی تبدیلی کی اور اور نہ ہی مستقبل کا کوئی روڈ میپ دیا ہے . حالانکہ گورنر کازو اویڈہ گزشتہ ہفتے اپنے انٹرویو کے دوران پالیسی میں بنیادی تبدیلیوں اور منفی کش ریٹ ختم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں .
کیا بینک آف جاپان اوپن مارکیٹ مداخلت کر سکتا ہے.
اگرچہ پریس ریلیز میں اس قسم کا کوئی پواینٹ ڈسکس نہیں کیا گیا . تاہم قوی امکان موجود ہے کہ گورنر اپنی پریس کانفرنس میں اسکا ذکر کریں گے . کیونکہ طویل عرصے سے جاپانی کرنسی کو مرکزی بینک سے زبانی دعووں کے باوجود کوئی بھی عملی سپورٹ نہیں ملی. پالیسی میکرز کئی بار اپنی ریڈ لائن تبدیل کر چکے ہیں . بتاتے چلیں کہ بینک آف جاپان دنیا کا واحد مرکزی بینک ہے جس کی شرح سود منفی ہے اسی وجہ سے یہ عالمی اداروں کی طرف سے تنقید کی زد میں رہا ہے .
مارکیٹ کی صورتحال.
توقعات کر برعکس پالیسی اعلان سے جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر 148 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . اس کے علاوہ برطانوی پاؤنڈ ، آسٹریلین ڈالر اور یورو بھی ایشیائی کرنسی کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کر گئی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔