AUDUSD کی قدر میں تیزی ، Chinese Retail Sales نومبر میں 10 فیصد بڑھ گئی.

Australian Dollar is trading above 0.6700 during Asian Sessions

AUDUSD کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ توقعات سے مثبت Chinese Retail Sales Report  جاری ہونے سے Aussie ڈالر پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6700 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .

Chinese Retail Sales Report اور Industrial Production کی تفصیلات

National Statistics Bureau کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Industrial Production کی سالانہ سطح 6.6 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 5.6 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ معاشی ماہرین کیلئے یہ مثبت اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ کیونکہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 5.6 فیصد رہی تھی۔

دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور سب سے بڑی صنعتی پاورDeflation کی شکار ہو رہی تھی۔ اگر رپورٹ کے دیگر پہلوؤں پر نظر ڈالیں تو جنوری سے اکتوبر  تک یعنی رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران Fixed Assets Investment کی حکومتی سیکٹر میں سالانہ سطح 2.9 فیصد جبکہ نجی شعبے میں منفی 0.7 فیصد آئی ہے۔ جس سے چینی نجی کمپنیوں پر دباؤ کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔

سب سے بڑا سرپرائز  آج جاری ہونیوالی Chinese Retail Sales Report میں اشیائے ضروریہ کی سیلز 10.1 فئصد رہی جبکہ اس سے قبل محض 3 فیصد کی توقع تھی۔ اس طرح گذشتہ ماہ کی نسبت عام لوگوں کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نومبر کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح  5.0 فیصد رہی  ہے۔ جبکہ اکتوبر میں 5.2 فیصد تھی ۔ ان نمبرز سے بھی Chinese Economy میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

Australian Dollar کا Chinese Financial Data سے تعلق۔

China آسٹریلیا اور New Zealand کا سب سے بڑا Trading Partner ہے۔ ان ممالک کی 60 سے 70 فیصد تجارت چین کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں ان Currencies کی سب سب زیادہ طلب  بھی Asian Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں چین International Trade میں Clearance کیلئے بھی ان Currencies  کو استعمال کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Chinese Financial Reports کے اثرات خود China سے زیادہ Australia  اور New Zealand پر پڑتے ہیں۔

AUDUSD کا ٹیکنیکی جائزہ۔

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6700 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے .

AUDUSD کی قدر میں تیزی ، Chinese Retail Sales نومبر میں 10 فیصد بڑھ گئی.
AUDUSD

یہاں سے  Aussie Dollar بلش جھکاؤ اور ارتکاز کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسوقت یہ اپنی بیئرش 20SMA سے اوپر ہے۔ یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6720, 0.6695 اور 0.6660 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6745, 0.6775 اور 0.6805 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button