USDJPY میں 4 ماہ کی کم ترین سطح سے اوپر بحالی ، BOJ Monetary Policy اور North Korea کے Ballistic تجربات.
US Dollar is trading above 142 during Asian Sessions. Negative Interest Rates in focus
USDJPY میں 4 ماہ کی کم ترین سطح سے اوپر بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے . منگل کے روز BOJ Monetary Policy کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں، یہی وہ محرک ہے جس سے Japanese Yen کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . اس کے علاوہ North Korea کی طرف سے کئے جانیوالے Balistic Experiments سے بھی مارکیٹ مومینٹم تبدیل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے .
BOJ Monetary Policy کا انتظار اور USDJPY پر اثرات
Bank of Japan کے گورنر کازو اوئییدہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ Board of Governors کے اجلاس میں Negative Interest Rate ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تا کہ Inflation کو 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لایا جا سکے ، انکا یہ بیان روایتی جاپانی موقف کی نفی کر رہا ہے . کیونکہ اس سے قبل Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے لے کر اب تک Japanese Central Bank نے دنیا کے دیگر بنکوں کے برعکس انتہائی نرم پالیسی اختیار کئے رکھی . جس کے منفی اثرات Japanese Yen پر مرتب ہوئے .
منگل کے روز BOJ Monetary Policy جاری کی جائیگی ، اس حوالے سے Policy Makers کا اجلاس آج شروع ہو گیا ہے جس میں سب سے اہم ترین معامله Negative Interest Rates ختم کرنے کا ہے .
North Korea کے Ballistic تجربات. اور کشیدہ Geopolitical صورتحال.
آج North Korea کی جانب سے Intercontinental Ballistic Missiles کے تجربات کئے گئے. پیونگ یونگ سے جاری کئے گئے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یہ Nuclear Warhead Carriers ہیں ،جنھیں ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ٹیسٹ کیا گیا ہے . ان میزائل تجربات کے بعد ایک ہفتے سے شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحدوں پر جاری جھڑپوں میں تیزی آنے کا خشہ ظاہر کیا جا رہا ہے . جبکہ Japanese Government نے اس صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے .
پھیلتے ہوئے Regional Conflict سے Asian Markets پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے سائیڈ لائن دکھائی دے رہے ہیں . جس کے نتیجے میں US Dollar چار ماہ کی کم ترین سطح سے دوبارہ 142 سے اوپر بحال ہونے میں کامیاب ہوا ہے .
تکنیکی تجزیہ.
Asian Sessions کے اختتام پر US Dollar میں مثبترجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ North کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . ۔ اس منظر نامے کے ساتھ یہ 142 کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا ہے ۔ تاہم 14 روزہ RSI وسطی نقطے کے قریب محدود رینج جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔