USDJPY میں ایک فیصد سے زاید بحالی ، BOJ Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

Kazuo Ouieda firmly continues Ultra Easing Monetary Policy instead of rising Inflation

USDJPY میں ایک فیصد سے زاید بحالی ریکارڈ کی گئی ہے . آج اعلان کردہ BOJ Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے جانے کے فیصلے سے Japanese Yen کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . جبکہ اس کے مقابلے میں US Dollar ایشیائی سیشنز کے دوران 143 سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے .

BOJ Monetary Policy کا جائزہ.

آج Bank of Japan کی Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا. کئی روز سے منفی شرح سود ختم کرنے کی افواہوں اور بیانات کے برعکس مرکزی بورڈ نے Ultra Easing Policy کا تسلسل جاری رکھتے ہوے  Terminal Rates میں کوئی تبدیلی کی اور اور نہ ہی مستقبل میں اسے ختم کرنے کا کوئی روڈ میپ دیا ہے . جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  گورنر کازو اویڈہ نے  Negative Rates جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ Alternative Monetary Tools استمعال کرتے ہوئے Yen کو ضروری  سپورٹ دیں گے .

 

USDJPY میں ایک فیصد سے زاید بحالی ، BOJ Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار
BOJ Monetary Policy

 

کیا Bank of Japan فوری طور پر Open Market Intervention کر سکتا ہے.؟

اگرچہ پریس ریلیز میں اس قسم کا کوئی پواینٹ  ڈسکس  نہیں کیا گیا . تاہم  قوی امکان موجود ہے کہ گورنر کی پریس کانفرنس میں اسکا روڈ میپ دیا جائے  . کیونکہ طویل عرصے سے جاپانی کرنسی کو مرکزی بینک سے زبانی دعووں کے باوجود کوئی بھی عملی سپورٹ نہیں ملی. پالیسی میکرز کئی بار اپنی ریڈ لائن تبدیل کر چکے ہیں . بتاتے چلیں کہ Bank of Japan دنیا کا واحد Central Bank ہے جسکا  Interest Rate منفی ہے  اسی وجہ سے یہ عالمی اداروں کی طرف سے تنقید کی زد میں رہا ہے .

Bank of Japan کے گورنر کازو اوئییدہ نےگزشتہ روز کہا تھا  کہ Board of Governors کے اجلاس میں Negative Interest Rate ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تا کہ Inflation کو 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لایا جا سکے ، انکا یہ بیان سابقہ  جاپانی موقف کی نفی کر رہا تھا  . کیونکہ اس سے قبل Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے لے کر اب تک Japanese Central Bank نے دنیا کے دیگر بنکوں کے برعکس انتہائی نرم پالیسی اختیار کئے رکھی . جس کے منفی اثرات Japanese Yen پر مرتب ہوئے .

USDJPY کا تکنیکی تجزیہ.

Asian Sessions کے دوران US Dollar میں مثبت رجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ  North کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . ۔ اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 143 کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا ہے ۔  14 روزہ RSI وسطی نقطے  سے اوپر مثبت ریلی  جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

USDJPY میں ایک فیصد سے زاید بحالی ، BOJ Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار
USDJPY

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button