Silver Price میں 23 ڈالرز کے قریب مندی ، FOMC Minutes کے بعد غیر یقینی صورتحال

Precious Metal lost gains after release of December Meeting details

Silver Price میں Asian Sessions کے دوران  کمی دیکھی جا رہی ہے . FOMC Minutes جاری کئے جانے کے بعد US Bonds Yields میں تیزی جبکہ نقرئی دھات سمیت Commodities کی طلب میں کمی واقع ہوئی ، واضح رہی کہ Federal Reserve کے پالیسی ساز اراکین اگرچہ Interest Rates میں کمی پر متفق تھے تاہم اس سلسلے میں کوئی واضح روڈ میپ دینے میں ناکام رہے . جس سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں .

FOMC Minutes کی تفصیلات Silver Price پر کیسے اثر انداز ہوئیں؟

Federal Reserve کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فیصلہ ساز اراکین کی اکثریت نئے سال کے دوسرے کوارٹر سے سخت Monetary Policy کو معمول پر لانے پر متفق تھی ، تاہم کچھ ممبران High Interest Rates ہولڈ کرنے کے بھی حامی دکھائی دیے .ان کے خیال میں اسوقت معیشت افراط زر Inflation کے دباؤ میں ہے ، لہذا Interest Rate میں مزید اضافے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے  ایک نقطۂ جس پر تمام ممبرز ہم خیال رہے وہ Headline Inflation کے مطابق Policy Rates میں کمی تھی.

بتاتے چلیں کہ گزشتہ ماہ  چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں Rates Hike Program بند اور Policy Rates میں بتدریج کمی کا عندیہ دیا تھا۔

Gold Price میں شدید کمی ، FOMC Minutes میں Rates Cut Policy کے ٹائم فریم پر غیر یقینی صورتحال
FOMC Minutes

ریکارڈ کے مطابق اجلاس کے کچھ شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ زیادہ سخت مانیٹری پالیسی سے Growth Rate میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ صورتحال کساد بازاری کی طرف کے جا سکتی ہے۔ انہوں نے U.S Non Farm Payroll کی حالیہ رپورٹس میں غیر معمولی تغیرات کی نشاندہی بھی کی ۔ جس سے کارپوریٹ سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔

اسکے باوجود اکثریتی اراکین Terminal Rates  میں کمی کی حمایت  کرتے ہوئے نظر آئے۔ تا کہ Growth Rate معمول پر لایا جا سکے .

صورتحال کنٹرول کئے بغیر Policy Rates میں تبدیلی سے Inflation بےقابو ہو سکتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کیلئے Inflation کنٹرول کرنے کے بعد Interest Rate میں مرحلہ وار کمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ چند سینئر ممبران کا خیال تھا کہ صورتحال کنٹرول کئے بغیر ایسا کرنا سود مند ثابت نہیں ہو گا۔ لیکن حتمی طور پر اسے بتدریج نیچے لانا پڑے گا۔ شرکاء نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ US Banking System مضبوط قدموں پر قائم اور Liquidity کا کوئی بحران موجود نہیں ہے.

تکنیکی تجزیہ .

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی 20SMA  سے نیچے  ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 23.30 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کھو دی ہے  ہے . Asian Session  کے دوران Silver کا مجموعی منظرنامہ منفی  نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ بیرش ریلی کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver Price میں 23 ڈالرز کے قریب مندی ، FOMC Minutes کے بعد غیر یقینی صورتحال
Silver

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button