Litecoin پر Spot ETF کی منظوری سے کیا اثرات مرتب ہوں گے .
LTC is trading in negative zone since last week ahead of US SEC decision
Litecoin گزشتہ ایک ہفتے سے منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے . Spot ETF کی منظوری کے اور لانچ کئے جانے کے دن قریب آنے سے سرمایہ کاروں میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے . تاہم اکثر مارکیٹ پلیئرز یہ سوال پوچھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ تمام عالمی Stock Markets میں Listing اور ٹریڈ سے Bitcoin اور Ethereum تو ممکنہ طور پر آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں ، لیکن Crypto Cap کو بدترین دور میں ایک خاص حد تک بچانے والے LTC کا کیا مستقبل ہو گا؟. اور کیا یہ Liquidity کے سیلاب میں اپنا وجود برقرار رکھ سکے گا.
Litecoin میں سرمایہ کاری کا پس منظر.
LTC میں سرمایہ کاری کی بڑی لہر FTX Gate Scandal منظر عام پر آنے کے بعد اسوقت شروع ہوئی جب دیگر کرپٹو کرنسیز کے ساتھ ساتھ لائٹ کوائن بھی 48 ڈالرز فی کوائن کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا ، تاہم اسی پواینٹ سے Litecoin میں خرید داری کا آغاز ہوا جبکہ معاشی ماہرین اسکے 40 ڈالرز سے بھی نیچے آنے کی پیشگوئیاں کر رہے تھے۔
تاہم تمام اندازوں کے برعکس جب Bitcoin اور Ethereum بیک فٹ پر ہٹ رہے تھے۔ اس Altcoin نے اپنی بحالی کا سفر شروع کیا ۔ پہلے مرحلے میں 60 ڈالرز کی Bullish سطح کو حاصل کر کے اسے برقرار رکھنے کے بعد ایک ماہ کے اندر 87 ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچنے والے LTC کی طلب (Demand) میں مسلسل اضافہ جاری رہا اور وہ بھی Crypto Industry کے بدترین دور میں ۔
اس طرح 2023 کی پہلی ششماہی میں LTC کی قدر میں 37 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ تاہم معاشی ماہرین کے خیال میں Litecoin نے یہ مومینٹم جاری رکھا اور یہ 100 ڈالرز سے اوپر پہنچ کر Binance، Ethereumاور Bitcoin کے بعد Hundred Dollar Coins کی کیٹیگری میں داخل ہونیوالی چوتھی Crypto Currency گئی.
کیا Bitcoin ETF کے باقاعدہ آغاز سے LTC پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟
گزشتہ ہفتے US SEC کے ساتھ معاملات طے ہونے کے بعد Bitcoin اور Litecoin کی مشترکہ انتظامی کمپنی Grayscale نے Spot ETF Approval کے بعد LTC Trust کو بھی Exchange Traded Funds میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد اگرچہ تکنیکی اعتبار سے Litecoin Price ایک طرح سے کریش کر گئی ، تاہم یہ خدشات دم توڑ گئے کہ Crypto Industry کے اس مقبول Altcoin کیلئے نئے نظام می کوئی جگہ نہیں ہے .
Stocks Listing کے بعد معاشی ماہرین کا خیال ہے Litecoin پہلے سے زیادہ مقبولیت حاصل کرے گا اور اس کا Market Cap دیگر Currencies سے بھی بڑھ سکتا ہے ، کیونکہ Disney کی طرح اسکے شیئرز بھی 100 ڈالرز کی رینج میں متوسط اور چھوٹے سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کر سکتے ہیں ، جن کی تعداد Global Stocks کا 90 فیصد حجم ترتیب دیتی ہے.
علاوہ ازیں LTC کی ٹریڈنگ کا دائرہ کار بھی انتہائی وسعت اختیار کر جائے گا اور شیئر ہولڈرز کی تعداد میں کئی سو گنا اضافے کا امکان ہے .
تکنیکی تجزیہ
طویل المدتی ٹرینڈز تخمینوں کیلئے استعمال ہونیوالی 200 دنوں کی Moving Average بھی LTC کی موجودہ سطح سے نیچے رہ گئی ۔ جس کی وجہ سے معاشی ماہرین کے خیال میں ایسا کوئی منفی ٹریگر موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے لائٹ کوائن میں مندی کی لہر میں کمی وسعت اختیار کر جائے ۔ اسوقت Crypto Market کے لئے عالمی حالات بھی موافق نظر آ رہے ہیں۔ جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ Litecoin آنیوالے دنوں میں 100 ڈالرز کے بینچ مارک کو دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔
۔اسوقت اسکے پہلے دونوں سپورٹ لیولز (S1 & S2) بالترتیب 60.3631 اور 60.2184 پر موجود ہیں جبکہ دوسری سپورٹ کے ٹوٹنے کے بعد یہ اپنی 100SMA سے نیچے 56.3780 کی سپورٹ کی طرف آئے گا۔ اگر مزاحمتی حدوں (Resistance) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد 64 ڈالرز کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) سے اوپر 66.3482 کا لیول ہے جہاں سے اس کا Bearish Regression Chanel شروع ہوتا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔