WTI Crude Oil کی قدر 78 ڈالرز سے اوپر مستحکم، Middle East کی صورتحال سے طلب میں اضافہ.

Shipment Companies closed operations in Red Sea, UK AND US warned strict action against Houthi Rebels

WTI Crude Oil کی قدر 78 ڈالرز سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے . Middle East کی صورتحال بگڑنے سے  طلب میں اضافہ ہوا ہے . جبکہ Shipment Companies نے آج صبح Jordan میں US Base پر حملے کے بعد Red Sea میں آپریشنز روکنے کا اعلان کیا ہے . ادھر US President جو بائڈن اور British Foreign Minister ڈیوڈ کیمروں نے کہا ہے کہ اس حملے کے ذمے داروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی.

US Military Base پر حملے کے بعد Shipment Companies کا Red Sea میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان.

White House کی طرف سے جاری کی جانیوالی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح ایرانی حمایت یافتہ Yemen کے Houthi Rebels کی جانب سے Israel Jorden Border کے قریب US Military Base پر Drone Attack کیا گیا . جس میں اب تک موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق 3 امریکی اہلکار ہلاک اور 34 زخمی ہوئے ہیں .

عالمی خبر رساں ادارے Reuters نے دعوی کیا ہے کہ امریکی اڈے پر بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ہے . عالمی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس سے پیدا ہونے والی Global Supply Disruption وسعت اختیار کر گئی ہے . جبکہ Crude Oil کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ، کیونکہ Global Trade میں تعطل سے عالمی سطح پر Inflation کی نئی لہر کا خدشہ ہے

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ 7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 26 ہزار افراد جان بحق اور 70 افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 6 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے .

اس صورتحال میں گزشتہ ایک ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے .

United States اور UK کی طرف سے بھرپور کاروائی کا عندیہ.

United States اور اسکے سب سے بارے اتحادی UK نے Jordan میں US Base پر حملے کی ذمہ داری ایرانی حمایت یافتہ Houthi Rebels پر عائد کرتے ہوئے بھرپور کاروائیوں کا اشارہ دیا ہے . 

صدر جو بائیڈن نے اس حملے کے لیے ایرانی حمایت یافتہ Yemeni Rebels کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وہ ریاست Carolinaجا رہے تھے، جب اس واقعے کی اطلاع انہیں دی گئی۔ وہ چرچ گئے اور اس واقعے پر قوم سے ایک لمحے کے لیے خاموشی اختیار کرنے کو کہا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات Middle East میں United States کے لیے ایک مشکل گھڑی تھی اور ہمیں اس کا ہر صورت جواب دینا چاہیے.

British Foreign Minister ڈیوڈ کیمرون نے بھی آج صوبہ Jordan کی شامی سرحد کے قریب ہونے والے اس حملے کے لیے ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے. انہوں نے کہا کہ رسد کے عالمی توازن کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور دہشت گردوں کو انکے سرپرستوں سمیت ان کا جواب دینا پڑے گا.

دونوں اتحادیوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آنے پر Geopolitical Conflict وسعت اختیار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں اور Cargo Shipment operations روکے جانے سے دنیا بھر میں Energy Prices بڑھنے کا اندیشہ ہے . یہی وہ محرک ہے جو کہ Crude Oil کی طلب میں اضافے کا باعث بن رہا ہے .

WTI Crude Oil کا ردعمل.

US Sessions کےآغاز پر  WTI Crude oil مثبت منظرنامہ  اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ  78 ڈالرز فی بیرلز سے اوپر  مستحکم ہے.

WTI Crude Oil کی قدر 78 ڈالرز سے اوپر مستحکم، Middle East کی صورتحال سے طلب میں اضافہ.
WTI Crude Oil

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button