EURUSD میں 1.0840 کے قریب تیزی، US PCE Index جنوری میں 2.8 فیصد پر آ گیا.
Core Inflation in United States met expectations, enlightened Cut Rates chances
EURUSD میں 1.0840 کے قریب تیزی نظر آ رہی ہے ، آج US PCE کی سالانہ سطح توقعات کے مطابق 2.6 فیصد آنے کے بعد US Dollar Index میں مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے. جبکہ دیگر Currencies اور Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . جبکہ Federal Reserve کے آئندہ اجلاس میں Rates Cut Program جون سے پہلے شروع کرنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں
US PCE Report کی تفصیلات.
US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 میں Headline Inflation کی ریڈنگ 2.8 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی.
اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو دسمبر میں یہ انڈیکس 2.6 فیصد رہا تھا . دوسری طرف سالانہ Core PCE ریڈنگ 2.8 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے.
ماہانہ Core PCE کا جائزہ لیں تو اسکی شرح 0.2 آئی ہے ، خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات0.1 کی تھیں. Federal Reserve کے Inflation کیلئے Preferred Guage سے Economy کا مثبت منظرنامہ سامنے آیا ہے.
موجودہ معاشی حالات میں یہ رپورٹ کتنی اہمیت کی حامل ہے.؟
رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Cut Rates کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں Inflation کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے جیروم پاول اس رپورٹ کے اعداد و شمار آئندہ میٹنگ سے پہلے ضرور چیک کریں گے
Stocks، Commodities اور Forex بالخصوص USD پر بھی اسکے اثرات مرتب ہوتے ہیں نیز عالمی مارکیٹس Global Markets کی سمت کا تعین بھی اسی پر منحصر ہوتا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ رواں سال ریلیز ہونیوالا 2023 کا آخری ہائی پروفائل ڈیٹا ہے جس سے Fed کی پالیسی میٹنگ میں Rates cut Program کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ڈیٹا کو US Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے امریکی صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے۔ Core PCE کی اہمیت یوں بھی زیادہ ہے کہ US Monetary Policy کے تعین کیلئے Headline Inflation کی پیمائش کا ترجیحی گیج ہے۔
EURUSD کا تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتبار سے EURUSD ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ہے جبکہ اسکا RSI بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تاہم تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0850 کیلئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔