USDJPY میں 150سے نیچے گراوٹ. منفی Interest Rate بتدریج ختم کر دیا جائے گا .Governor BOJ
US Dollar remained resilient in low volume sessions amid Powell's testimony.
USDJPY میں 150 کی نفسیاتی سطح سے نیچے گراوٹ دیکھی جا رہی ہے. آج Governor BOJ کازو اویدہ کی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بعد Japanese Yen کی طلب میں اضافہ ہوا جبکہ والیوم میں کمی کے باعث US Dollar دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے .
Negative Interest Rate بتدریج ختم کر دیا جائے گا . Governor BOJ کا بیان.
Bank of Japan کے گورنر کازو اویدہ نے Inflation and Economic Challenges کے عنوان سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے دوسرے کوارٹر سے پہلے Negative Interest Rate ختم کرنے کا امکان موجود ہے ، تاہم اسکا دارومدار Financial Reports پر ہے ، انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ Japanese Economy مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور G 20 کے تمام ملک کی نسبت ایشیائی ملک میں Inflation سب سے کم ہے .
گورنر اویدہ نے اپنی تقریر میں ملازمتوں کے مواقع پر بات چیت کی . انہوں نے مفصل انداز میں اجلاس کے شرکا اور پالیسی ساز اراکین کو بتایا کہ Jobs Opportunities اور Wages میں اضافہ دو الگ الگ پہلو ہیں پہلے کا تعلق Growth Rate اور دوسرا Inflation سے مشروط ہوتا ہے . کازو اویدہ نے مزید کہا کہ Headline کی شرح 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف تک آ جائیگی تب Labor Market خود کار نظام کے تحت Wages میں اضافہ کر دے گی .
Chairman Fed کی Congressional Testimony اور US Dollar کا دفاعی انداز.
جیروم پاول کو US Congress نے سخت Monetary Policy ہولڈ کرنے کے معاملے پر اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا ہے۔ جنوری 2024ء کی رپورٹس میں Headline Inflation واضح طور پر کم ہونے مثبت Non-Farm Payroll کے باوجود Interest Rates میں کمی نہ کرنے سے متعلق اراکین کانگریس نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے . تاہم اس گواہی کے بعد Markets واضح سمت اپنا لیں گی.
ان کا موقف ہے کہ دسمبر سے فروری تک Consumer Price Index اور Labor Market Reports انتہائی مثبت رہیں اور Inflationary Pressure میں کمی واقع ہوئی اور اس امر کا اعتراف خود جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی کیا۔ لیکن اس کے باوجود جارحانہ Policy Rates جاری رکھے گئے. جبکہ فروری میں Core Inflation میں نمایاں کمی کے باوجود مارکیٹ توقعات کے برعکس بیانات دئیے گئے ۔ جس سے Growth Rate میں شدید کمی اور Investors کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
ممبران Congress اس معاملے پر سخت انکوائری اور اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ Monetary Policy محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹس سے مطابقت نہیں رکھتی۔ اور جیروم پاول کے اقدامات سے ملک میں Unemployment کے خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ Cash Rate میں اضافہ معاشی ترقی کو سست اور کاروباری لاگت میں اضافہ کرتا ہے تاہم جہاں ضرورت پیش آئے۔ شرح سود میں کم اضافہ بھی ایسے اثرات ہی مرتب کرتا ہے۔ جن سے بتدریج بیروزگاری بڑھتی ہے۔
USDJPY کا تکنیکی جائزہ.
European Sessions کے آغاز پر US Dollar مستحکم نظر آیا ۔ اس طرح یہ South کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس منظر نامے کے ساتھ یہ 150 کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے ۔ 14 روزہ RSI وسطی نقطے سے اوپر اوور سولڈ کنڈیشنز کو ظاہر کرتے ہوئے Correction شروع ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے.
ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی یہ ریڈنگ محدود رینج میں ٹریڈ اور Correction شروع ہونے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 149.20, 148.80 اور 148.20 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں 150.80 , 151.30 اور 151.80 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 152 اور اوپر کے لیولز کے لئے دروازہ اوپن ہو جائیگا. تاہم اسکا دارو مدار کسی مثبت ٹریگر پر ہے . مومینٹم انڈیکیٹرز یہاں پر نیوٹرل طرز عمل جاری رہنے کے امکانات ظاہر کر رہے ہینن.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔