Gold Price میں 2075 ڈالرز کے قریب مندی، US CPI فروری میں 3.2 فیصد پر آ گئی.
Upbeat Inflation Data surged demand for US Dollar, Bonds Yields increase 10 bps
Gold Price میں 2075 ڈالرز کے قریب مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج ریلیز کئے جانے والے ڈیٹا کے مطابق US CPI فروری میں 3.2 فیصد پر آ گئی. توقعات سے زیادہ Headline Inflation پرنٹ ہونے پر US Dollar کی طلب اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے . جبکہ سنہری دھات سمیت تمام Commodities اور Currencies میں گراوٹ واقع ہوئی ہے.
US CPI Report کی تفصیلات ۔
Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.2 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 3.1 فیصد کا تخمینہ تھا۔ Monthly Headline Inflation کی سطح 0.4 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ متوقع شرح بھی اتنی ہی تھی . Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.8 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین 3.7 کی پیشگوئی کر رہے تھے.
ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جنوری میں Consumer Price Index کی سطح 3.1 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 3.7 فیصد تھی. خیال رہے کہ گزشتہ رپورٹ میں Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی تھی ، لیکن اس بار ماہانہ شرح پہلے سے قدرے زیادہ رہی.
Gold Price پر اثرات.
ڈیٹا منظرعام پر آنے کے بعد US Bonds Yields میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے . جس کے نتیجے میں Gold سمیت تمام Commodities کی طلب میں کمی آئی ہے . سنہری دھات اسوقت 2075 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔