Bitcoin Price شدید گراوٹ کے ساتھ 63 ہزار پر آ گئی، Exchange Traded Funds سے سرمائے کا انخلا جاری
Profit taking amid Halving Event and uncertainty over Rates Cut catalyzed the Bearish trend
Bitcoin Price شدید گراوٹ کے ساتھ 63 ہزار پر آ گئی ہے . جس کی بنیادی وجوہات رواں ہفتے کے آغاز سے Exchange Traded Funds سے سرمائے کا انخلا، Crypto Halving Event کے پیش نظر ہونیوالی پرافٹ ٹیکنگ اور Federal Reserve کی Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز BTC کی قدر میں 8 فیصد سے زائد مندی واقع ہوئی تھی . جو کہ نومبر 2022 میں FTX Gate Scandal سامنے آنے کے بعد ایک روز کے دوران ہونیوالی سب سے بڑی گراوٹ ہے .
Halving Event کیا ہے اور یہ Crypto Market Cap کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟
اس اصطلاح کے معنی Crypto Mining کے عمل میں ریوارڈز دئیے جانے کے بعد Miners کی تعداد کا نصف رہ جانا ہے .
Bitcoin Mining کے نتیجے میں حالیہ عرصے کے دوران بڑے پیمانے خرید داری کا رجحان دیکھا گیا . تاہم 10 January کو Exchange Traded Funds کی منظوری کے بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ دنیا Crypto Fever میں مبتلا ہو گئی . معاشی ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ ایک طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے .
BTC Mining Companies طاقتور کمپیوٹرز سے بھرے Warehouses چلاتی ہیں اور ان Coins کے لین دین کے عوامی Blockchains کو اپ ٹو ڈیٹ رکھتی ہیں۔ اس کام کے عوض Bitcoin کا نظام خود بخود انھیں بٹ کوائنز ایک ایسے عمل کے ذریعے دیتا ہے جسے Mining کہتے ہیں
یوں ہر سال جیسے ہی Bitcoin Halving کا آغاز ہوتا ہے . اس سے قبل ہی Crypto miners کی طرف سے بلند ریٹس پر پرافٹ ٹیکنگ شروع کر دی جاتی ہے . یہی تسلسل رواں برس بھی نظر آ رہا ہے .
Federal Reserve کی غیر یقینی Monetary Policy
حالیہ دنوں میں Federal Reserve کی طرف سے Interest Rate میں کمی کے بارے میں متضاد بیانات سے مارکیٹ موڈ محتاط نظر آ رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی نگاہیں FOMC کے فیصلے سے زیادہ Chairman Fed کی پریس کانفرنس پر مرکوز ہیں۔ کیونکہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد شروع ہونیوالے Rate Hike Program کے اختتام کا فیصلہ تو ہو چکا ہے . اب سوال صرف یہ باقی ہے کہ Rates میں کمی کا سلسلہ کب شروع کیا جائیگا؟
Multinational بینک اور معاشی تحقیقاتی ادارے Citi نےپیشگوئی کی ہے کہ Interest Rates میں کمی یعنی Rates cut جون 2024 سے پہلے شروع کئے جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں. یہ وہ محرک ہے جو کہ US Dollar کو حالیہ دنوں کے دوران اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے. تاہم Exchange Traded Funds متعارف کروائے جانے کے بعد پہلی بار بڑے پیمانے پر Outflows کی ایک بڑی وجہ بھی یہی ہے.
Bitcoin Price کی صورتحال.
European Sessions کےدوران دنیا کی سب سے بڑی Crypto Currency میں شدید گراوٹ واقع ہوئی . تک کی بلند تری . آج اسکی قدر میں مجموعی طور پر 13 ہزار ڈالرز کے قریب کمی واقع ہوئی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔