Bitcoin Price میں 66 ہزار ڈالرز سے اوپر بحالی، Geopolitical Tensions سے Outflow میں کمی.

Chinese Statements on Recovery Plan and Middle East Tensions helped BTC for modest gains

Bitcoin Price میں 66 ہزار سے اوپر تیزی دیکھی جا رہی ہے . جس کی بڑی وجہ Geopolitical Tensions سے طلب میں اضافہ ہے . جبکہ گزشتہ ہفتے کے واقعات اور گزشتہ روز US Vice President کمیلا ہیرس کی طرف سے Rafah Operation کے خلاف بیان   سامنے آنے کے بعد سے US Dollar کے دفاعی انداز کا بھرپور ایڈوانٹیج Crypto Currencies نے حاصل کیا.

Bitcoin Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.

گزشتہ روز US Vice President کملا ہیرس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ Israel کو خطے میں امن کیلئے Rafah Operation سے گریز کرنا چاہیے اور اس معاملے پر صیہونی ریاست کو امریکی تحفظات بارے آگاہ کر دیا گیا ہے.   اس سے قبل  صدر جو بائیڈن نے ایک مرتبہ پھر نیویارک میں صحافیوں  کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں  امید ہے کہ بہت جلد وہ Ceasefire دیکھیں گے. ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ Hamas کی جانب سے پیش کی گئیں تمام شرائط اسرائیلی حکومت نے مسترد کر دی ہیں .

ان خبروں کے سامنے آنے پر آج Asian Sessions کے دوران Crypto Market Cap میں اضافہ دیکھا گیا ہے . جبکہ US Dollar نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے.

Digital Economy کے بارے میں Chinese Government کے بیانات.

اختتام ہفتہ پر Digital Economy کی از سر نو بحالی کے بارے میں چینی حکومت کے عہدیداروں کی طرف سے دئیے گئے بیانات سے بھی Asian Markets میں Bitcoin Investing کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے . جس کے بعد BTC چار گھنٹوں کے دوران 17 سو ڈالرز کی بحالی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے .

Chinese Government کی طرف جاری کی جانیوالی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ Crypto Industry میں بڑھتا ہوا سرمایہ کاری کا حجم عالمی مالیاتی نظام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے . جس میں Decentralized Assets کی قدر تبدیل ہوتی رہتی ہے . جبکہ PBOC کے اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ Chinese Property Sector سے Cash Flow کرپٹو کرنسیز کی طرف منتقل کر دیا گیا. اس کے باوجود Crypto Industry کی طرف سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی نہیں آئی.

مارکیٹ کی صورتحال.

Asian Sessions کے دوران خرید داری کی بڑی ریلی اور 17 سو ڈالرز تیزی سے BTC نفسیاتی ہدف 66000 ہزار سے اوپر آ گیا . یہاں پر مستحکم ہونے کی  صورت میں اسکا اگلا ہدف ممکنہ طور پر 67 ہزار ہو گا . جسے حاصل کرنے اور Candlestick مکمل ہونے پر 68 اور 69 ہزار ڈالرز کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائیگی.

Bitcoin Price میں 66 ہزار ڈالرز سے اوپر بحالی، Geopolitical Tensions سے Outflow میں کمی.
Bitcoin

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button