USDCAD میں 1.3600 کی طرف بحالی، Geopolitical Conflicts اور Financial Reports کا انتظار
Canadian Dollar lost ground due to Cautious Markets and falling Crude Oil Prices
USDCAD میں 1.3600 کی طرف بحالی ریکارڈ کی گئی ہے . جس کی بڑی وجوہات Geopolitical Conflicts کے سبب سرمایہ کاروں کا محتاط انداز اور High Tier Data کا انتظار ہے . علاوہ ازیں WTI Crude Oil کی قدر میں مندی سے بھی Canadian Dollar بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے .
High Tier Data کے انتظار میں سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.
رواں ہفتے کے آغاز سے تازہ ترین Financial Data کے انتظار میں زیادہ تر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. تاہم آج شام US Unemployment claims اور جمعے کے روز US PCE Index کے بعد Inflation کی ریڈنگ سامنے آنے سے Global Markets کو ایک واضح سمت مل جائے گئی . کیونکہ Federal Reserve کے Favourite Gauge کے بعد Rates Cut Policy پر بھی سگنلز ملنے کا قوی امکان ہے . یہ ڈیٹا US Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے امریکی صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے
اس رپورٹ سے زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے
Geopolitical Conflicts کس طرح سے USDCAD پر اثر انداز ہو رہے ہیں؟
عالمی سطح پر پیش آنیوالے واقعات کا گہرا تعلق Crude Oil کے ساتھ بنتا ہے .Canada ہمسایہ ملک United States کو Oil سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے . WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ OIL اور Canadian Dollar دونوں کی قدر کا ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے . کیونکہ Crude کی قدر میں اضافے سے USD کی Canadian Market میں Liquidity زیادہ ہو جاتی ہے . جبکہ قیمتوں میں کمی سے USD to CAD کو مثبت ٹرگر ملتا ہے .
WTI Crude Oil کی قدر 81 ڈالرز کے قریب محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے . گزشتہ روز United States اور اتحادی ممالک کے Houthi Rebels پر حملوں کے بعد Red Sea میں Bab almandab Strait کے قریب Cargo Shipments بحال کروانے کی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے . تاہم United Nations Security Council کی طرف سے قرار داد کی منظوری کے باوجود ابھی تک Gaza میں Ceasefire ممکن نہیں ہو سکا . اسی وجہ سے Crude Oil اور Canadian Dollar کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو رہے ہیں.
تکنیکی تجزیہ.
European Sessions کے آغاز پر USDCAD نفسیاتی سطح 1.3600 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . جو کہ اس کی 20 روزہ moving Average سے اوپر ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہاں پر اس Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور طویل المدتی 100SMA بھی ہے .
موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.3580 ، 1.3550 اور 1.3520 ، جبکہ مزاحمتی حدیں 1.3630 ، 1.3660 اور 1.3685 ہیں. اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بلش ہے جبکہ تیسری مزاحمت عبور ہونے تک اتار چڑھاؤ جاری رہنے کی توقع ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔